shahid afridi Ki Shandar Balay Bazi.



شارجہ (ویب ڈیسک )شاہد آفریدی کی شاندار کارکردگی کے باعث پختونز نے ٹی ٹین لیگ کے فائنل میں جگہ 

بنا دی جبکہ ناردرن واریئرز نے میراٹھا عربینز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔شارجہ میں ٹی 

ٹین لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائر فائنل میچ پختونز اور ناردرن واریئرز کے درمیان ہوا جہاں ناردرن 

ویریئرز نے ٹاس جیت کر پختونز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پختونز کی جانب سے آندرے فلیچر اور کیمرون 

ڈیل پورٹ نے مایوس کن آغاز کیا تاہم کپتان شاہد آفریدی نے بہترین اننگز سے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔

10فلیچر صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 45 رنز پر فلیچر بھی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم شفیق اللہ نے  

گیندوں پر 22 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا تاہم کولن انگرزم 11 رنز بنا کر آوٹ ہونے والے تیسرے بلے باز 

تھے۔شفیق اللہ کے بعد آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز لیام ڈاؤسن تھے جنہوں نے 2 چھکوں کی مدد سے 15 رنز بنائے۔کپتان شاہد آفریدی مشکل وقت میں جارحانہ بیٹنگ سے ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کردیا اور 

صرف 17 گیندوں پر 3 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 59 رنز بنائے۔ناردرن کی جانب سے 

ولجوئین نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں ناردرن واریئرز نے ویسٹ انڈیز سے 

تعلق رکھنے والے ریون رسل کی جارحانہ بلے بازی کی مدد سے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن میچ میں کامیابی 

حاصل نہ کرسکی۔لینڈل سمنز نے 24 رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز پاول کا ساتھ نہ دے سکے اور 

دوہرے ہندسے کو بھی عبور نہ کرپائے۔پاول نے 35 گیندوں پر 4 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 80 رنز 


بنائے۔ناردرن واریئرز نے مقررہ 10 اوورز میں 4 وکٹوں پر 122 رنز بنائے اور میچ میں 13 رنز سے شکست 

ہوئی۔شاہد آفریدی کو اچھی کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ناردرن واریئرز نے پختونز سے 

شکست کا بدلہ میراٹھا عربینز کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر لیا اور فائنل میں جگہ بنالی جہاں دونوں ٹیمیں 

ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ناردرن واریئرز نے ٹاس جیت کر میراٹھا عربینز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت 

دی اور بہترین باؤلنگ سے اس فیسلے ک ودرست ثابت کردیا۔ڈوون براوو صرف 13 رنز بنا کر نمایاں بلے باز 

رہے جبکہ کامران اکمل، زمبابوے کے برینڈن ٹیلر، الیکس ہیلز اور نجیب اللہ زدران سمیت دیگر بڑے بلے باز 

دوہرے ہندسے کو بھی عبور نہ کرپائے۔عربینز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 72 رنز بنائے۔ولجوئین نے 

سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، وہاب ریاض اور آندرے رسل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ناردرن 

واریئرز نے لینڈل سیمنز اور پوران کی شاندار بلے بازی کی بدولت مطلوبہ ہدف صرف 5 اوورز میں حاصل 

کرلیا۔شاندار بلے بازی کی بدولت ناردرن ویریئرز نے میچ 10 وکٹوں سے جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی 

کرلیا جہاں ان کا مقابلہ ایک مرتبہ پھر پختونز سے ہوگا۔سمنز 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 31 اور پوران 

نے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ولجوئین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ٹی ٹین لیگ 

کا فائنل پختونز اور ناردرن واریئرز کے درمیان اتوار کو شارجہ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے نمبر کے لیے میچ 

میں بنگال ٹائیگرز کا مقابلہ میراٹھا عربینز سے ہوگا۔
shahid afridi Ki Shandar Balay Bazi. shahid afridi Ki Shandar Balay Bazi. Reviewed by Raaztv on December 01, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.