Sikh ladki ki musalman ladki ko gurda atiya.




سری نگر (ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں سکھ نوجوان لڑکی اپنی مسلمان سہیلی کی جان بچانے کیلئے اسے اپنا 

گردہ عطیہ کرنا چاہتی تھی لیکن خاندانی مخالفت کے باعث ڈاکٹروں نے آپریشن منسوخ کر دیا ہے ۔ بھارتی 

میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے ادھم پور میں 23 سالہ لڑکی جس کا نام منجوت سنگھ کولی ہے ، نے 

اپنی مسلم سہیلی ثمرین کو ایک گردہ دینے کا فیصلہ کیا تو اس کے اہل خانہ نے شدید مخالفت کی جس کے باعث 

ڈاکٹروں نے آپریشن معطل کر دیا ہے ۔منجوت کا کہنا تھا کہ ہماری دوستی کو چار سال گزر گئے ہیں اور ہم ایک 

دوسرے کے بہتر قریب ہیں جبکہ انسانیت کی بنیاد پر میں اسے اپنا گردہ عطیہ کرنا چاہتی تھی ۔انہوں نے بتایا 

کہ ثمرین لمبے عرصہ سے سجاجی کارکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہے اور اس نے مجھے ان چار 

سالوں میں اپنی تکلیف کے بارے میں کبھی نہیں بتایا اور یہ بات مجھے ہماری مشترکہ سہیلی کے ذریعے معلوم 

ہوئی ہے کہ ثمرین کے گردے مکمل طور پر ناکارہ ہو گئے ہیں اور اسے آپریشن کی ضرورت ہے ۔ثمرین نے 

منجوت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں منجوت کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہوں ، 

منجوت نے مجھے ٹیلیفون پر گردہ عطیہ کرنے کا بتایا تو میرے لیے یقین کرنا مشکل ہو گیا اور جب وہ مجھ سے 


ملنے کیلئے آئے تو ہم ڈاکٹروں کے سامنے پیش ہوئے اس حوالے سے دونوں دوستوں نے شکایت کی کہ سری 

نگر کے شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اسکیمز) کی انتظامیہ گردے کی پیوندکاری میں غیر ضروری 

رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ منجوت سنگھ کوہلی نے بتایا کہ گردے کی پیوندکاری کے سلسلے میں ہسپتال کی متعلقہ کمیٹی 

سے اجازت مل چکی ہے، تاہم ہسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹر کا رویہ مایوس کن ہے۔دوسری جانب ہسپتال کے 

ڈاکٹر عمر شاہ نے بتایا کہ کمیٹی معاملے کا جائزہ لے رہی اور جلد فیصلہ سنایا جائےگا۔ڈاکٹر عمر شاہ نے بتایا کہ 

ہمیں کمیٹی نے مطلع کردیا


تاہم کچھ قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے دستاویزات کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے 

گھر والوں نے ہسپتال کو نوٹس ارسال کیا جس میں رضا مندی کا اظہار نہیں کیا گیا، لیکن میں بالغ ہوں اور 

اپنے فیصلے کر سکتی ہوں اور قانونی طور پر گردہ عطیہ کرسکتی ہوں، لہٰذا مجھے اہلخانہ کی رضامندی کی ضرورت 

نہیں۔منجوت سنگھ کوہلی نے خبردار کیا کہ اگر ہسپتال کی جانب سے مزید تاخیر برتی گئی تو عدالت سے رجوع 

کروں گی۔
Sikh ladki ki musalman ladki ko gurda atiya. Sikh ladki ki musalman ladki ko gurda atiya. Reviewed by Raaztv on December 02, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.