The dollar also cost Saudi Arabia prices pakistan



کراچی (نیوزڈیسک) ڈالر کے ساتھ ساتھ سعودی ریال کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، جمعرات کو کاروباری روز 

کے اختتام پر سعودی ریال پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی 

اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں جہاں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل بے قدری کا سلسلہ جاری 

ہے، وہیں دوسری کرنسیوں خاص کر سعودی ریال کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں۔ جمعرات کو کاروباری روز 

کے اختتام پر جہاں ڈالر کی قیمت میں پھر سے ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا، وہیں سعودی ریال کی قیمت بھی بلند 

ترین سطح تک جا پہنچی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں استحکام تاہم قیمت فروخت 

میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اضافے سے سعودی ریال کی قیمت خرید 37.00 روپے اور قیمت فروخت 37.30 روپے تک جا پہنچی۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر، یورواور برطانوی پائونڈ کی قدر 

کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے اور جمعرات کو روپے کے مقابلے میں امریکی 

ڈالر،یورواور برطانوی پائونڈ کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی 

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں2پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان 

کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کواوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خریدمیں60پیسے اور 

قیمت فروخت میں70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.40روپے 

سے بڑھ کر140.00روپے اورقیمت فروخت139.70روپے سے بڑھ کر140.40روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ 

گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں2پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی 

قیمت خرید138.94روپے سے گھٹ کر138.92روپے اور قیمت فروخت139.04روپے سے گھٹ 

کر139.02روپے ہوگئی۔ یوروکی قیمت خرید میں75پیسے اورقیمت فروخت میں1روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی 

قیمت خریدمیں75پیسے اور قیمت فروخت میں80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی 

قیمت خرید158.50روپے سے بڑھ کر159.25روپے اورقیمت فروخت160.00روپے سے بڑھ 

کر161.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید175.50روپے سے بڑھ کر176.25روپی اورقیمت 

فروخت177.20روپے سے بڑھ کر178.00روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے 


ای درہم کی قیمت خریدمیں استحکام جبکہ قیمت فروخت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں 

باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.00روپے اورقیمت فروخت37.30روپے جبکہ یواے ای درہم کی 

قیمت خرید37.90روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت38.20روپے سے بڑھ کر38.30روپے ہوگئی۔ جمعرات 

کوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.80روپے اور قیمت 

فروخت20.80روپے پرمستحکم رہی۔
The dollar also cost Saudi Arabia prices pakistan The dollar also cost Saudi Arabia prices pakistan Reviewed by Raaztv on December 20, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.