The famous Muslim actor, who was famous for the film was shot dead.



سری نگر( نیوز ڈیسک)بھارتی فلموں سے شہرت پانے والے معروف اداکار کو شہید کر دیا گیا ۔۔۔!بالی وڈ کی 

فلم حیدر میں کام کرنے والے نوجوان ثاقب بلال کو بھارتی افواج نے بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے شہید 

کردیا۔ثاقب بلال اورمدثر رشید کی نماز جنازہ میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق 

کشمیری نوجوان ثاقب بلال نے بالی وڈ فلم حیدر میں کام کرنے کے باعث شہرت پائی۔فلم حیدر معروف فلمساز 

وشال بھردواج کا شکاہکار تھی جو 2014 میں ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس نوجوان کو بھارتی افواج کی جانب سے بربریت کا نشانہ بنادیا گیا ہے۔ثاقب بلال اور مدثر رشید کو بھارت 

مخالف نعرے لگانے پر شہید کیا گیا۔ثاقب بلال فٹ بال کھیلنے کےشوقین تھے اور اکثر ہاجنز عیدگاہ میں فٹ 


بال کھیلنے جاتے تھے۔ انکی شہادت کے بعد ان کا جنازہ اسی فٹ بال گراونڈ میں لایا گیا تو کہرام مچ گیا۔ ہزاروں 

کشمیری ثاقب بلال کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لیے عید گاہ پہنچ گئے۔ثاقب بلال فٹبال کھیلنے کے 

ساتھ بہت ذہین طالبعلم بھی تھا، اس نے میٹرک کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیاتھا جب کہ وہ اپنے 

علاقے میں فلم میں اداکاری کرنے کے حوالے سے مشہور تھا۔دوسری جانب شہید ہونے والے دوسرے 

نوجوان کا تعلق ایک غریب خاندان سے تھا جو محنت مزدوری کر کے اپنے گھروالوں کا پیٹ پالتا اور تعلیم بھی 

جاری رکھتا تھا۔
The famous Muslim actor, who was famous for the film was shot dead. The famous Muslim actor, who was famous for the film was shot dead. Reviewed by Raaztv on December 12, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.