The place of Babri Masjid does not have to be built.



نئی دہلی(ویب ڈیسک)ہندوستان کے معروف سیاست دان اورسماج وادی سیکولر مورچہ کے صدر شیوپال سنگھ 

یادیو نے مودی سرکار کی جماعت بی جے پی پرملک کو کمزورکرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بابری مسجد 

کی جگہ پررام مندرنہیں بننا چاہئے ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق شیوپال یادیو نے اپنی نوتشکیل شدہ پارٹی کے 

رما بائی میدن میں ہونے والے پہلے بڑے سیاسی جلسے سے اپنے خؒطاب میں وزیر اعظم مودی کو مخاطب کرتے 



ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو کہیں بھی نظراندازنہیں کیا جانا چاہئے، اگر رام مندربنانا ہے تو سرجو 

کے کنارے کہیں زمین تلاش کرلو، حکومت کے پاس زمین کی کمی نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے حکمران جماعت 

بی جے پی پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ملک کو کمزورکیا ہے اوروہ لوک سبھا الیکشن میں سیاسی 

فائدہ لینے کے لئے فساد بھڑکانا چاہتی ہے۔
The place of Babri Masjid does not have to be built. The place of Babri Masjid does not have to be built. Reviewed by Raaztv on December 10, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.