The prices of the tricycle were largely converted.



لاہور (نیوز ڈیسک ) سی ڈی 70، ڈریم 2600، سی جی 125 موٹرسائیکل 3600 روپے مہنگی، 150 ایف بائیک 

ایک لاکھ 87ہزار کی ہوگئی۔اٹلس ہنڈا لمیٹڈ نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث رواں سال 2018 کے 

دوران چھٹی مرتبہ موٹرسائیکل کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 2600 روپے سے 8000 روپے کا اضافہ کردیا۔

جو کہ یکم دسمبر 2018 سے نافذ العمل ہے، اکبر روڈ کے موٹر سائیکل ڈیلر کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 اور سی 


500ڈی ڈریم ماڈلز کی قیمتیں 2600 روپے کے اضافے سے بالترتیب 69 ہزار 500 روپے اور 73 ہزار  

روپے ہوگئی ہیں، ہنڈا پر ائڈر کی قیمت 3100 روپے اضافے سے 95 ہزار 500 روپے جبکہ سی جی 125 کی 

قیمت 3600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے کردی گئی ، سب سے زیادہ اضافہ ہنڈا سی جی 

150ایف ماڈل کی قیمت کیا گیا ہے جس کی قیمت 8000 روپے اضافے سے ایک لاکھ87ہزار روپے کردی 

3گئی۔ کمپنی کے اعدادوشمار کے مطابق ہنڈا نے مالی سال 2019 کے ابتدائی 4ماہ کے دوران مجموعی طور پر  

لاکھ 73 ہزار موٹرسائیکلیں فروخت کیں جبکہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے دروان 3 لاکھ 60 ہزار 

موٹرسائیکلیں فروخت ہوئیں۔
The prices of the tricycle were largely converted. The prices of the tricycle were largely converted. Reviewed by Raaztv on December 06, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.