What happened yesterday was that many people kissed Chaudhry Nisar Hands.



راولپنڈی (ویب ڈیسک) انتخابات میں شکست اور قومی اسمبلی و وزارت داخلہ سے اچانک صوبائی اسمبلی کی 

سیاست تک محدود ہو جانیوالے چوہدری نثار علی خان اپنے علاقے اور حلقے میں ویسے ہی مقبول اور محبوب ہیں 

جیسے انتخابات سے پہلے تھے ۔ دو روز قبل حلقے کے ہنگامی دورے کیے ۔علاقہ چک بیلی خان، چکری اور سہال 

میں عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ چوہدری نثار نے حلقے کے عوام 

سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری عوامی خدمت کے نشان ہر جگہ موجود ہیں جن پر ہمیشہ فخر کرتا 

رہوں گا ۔ اس موقع پر حیران کن منا ظر دیکھنے میں آئے ۔ ضعیف اور بزرگ شہری چوہدری نثار علی کے 

ہاتھ چومتے رہے اور انہیں ڈھیروں دعاؤں سے نوازتے رہے ۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں میڈیا کا شکر 

گزار ہوں کی جن کی وجہ سے ہماری آواز عوام تک پہنچتی ہے ساتھ ہی انہوں نے شکوہ کیا کہ کچھ لوگ 

صحافت نہیں سیاست کررہے ہیں اور اپنے قلم کا وقار خراب کر رہے ہیں ، ایسے لوگوں کو اپنے قلم کی حرمت 


اور اپنی ذمہ داری کا احساس ہو نا چاہئے اور جانبدارانہ صحافت سے گریز کرنا چاہیے ۔ ۔ چوہدری نثار کے معتمد 

خاص شہزادہ سید عمران حیدر نقوی نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان آج بھی عوام میں مقبول ہیں اور قومی 

سیاست میں چوہدری نثار علی خان کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔اور وہ وقت دور نہیں جب قومی 

افق پر ایک بار پھر چوہدری نثار کی آواز گونجے گی ۔
What happened yesterday was that many people kissed Chaudhry Nisar Hands. What happened yesterday was that many people kissed Chaudhry Nisar Hands. Reviewed by Raaztv on December 11, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.