What is the stock market and how much is the dollar transaction going on?




کراچی (ویب ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس 600 پوائنٹس 

اضافے کے نتیجے میں 39ہزار 200 کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 138 روپے 90 

100پیسے پر ہو رہا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر  

انڈیکس600 پوائنٹس اضافے کے بعد 39ہزار 200 کے درجے پر پہنچ گیا۔سرمایہ کاروں کے بااعتماد آغاز پر 


مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور شیئرز کی ٹریڈنگ میں اضافہ ہوا۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مستحکم 

رہا اور 138 روپے 90 پیسے پر اس کا لین دین ہوتا رہا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق وزیراعظم کا دورہ کراچی 

سٹاک مارکیٹ کیلئے اچھا شگون ثابت ہوا ہے اور پاور سیکٹر، سیمنٹ اور بینکنگ کے شعبوں میں خریداری کے 

رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔
What is the stock market and how much is the dollar transaction going on? What is the stock market and how much is the dollar transaction going on? Reviewed by Raaztv on December 10, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.