What Prime Minister Imran Khan's government showed to the people,



اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کے 3 گورنر ہاؤس اور مری میں حکومتی ریسٹ ہاؤس کو عوام کے لیے کھولنے 

کے بعد اب انتہائی محفوظ اور وسیع ایوان صدر میں بھی عام عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔شہری اپنے اہل 

خانہ کے ہمراہ صبح 9 سے سہ پہر 4 بجے تک آسکیں گے۔جب کہ ایوان صدر دیکھنے کے لیے آنے والوں کو 

اپنا قومی شناختی کارڈ بھی ہمراہ لانا ہو گا۔ لوگوں کو شناختی کارڈ دکھا کر ایوان صدر میں جانے کی اجازت ہو گی۔

حکومت کی طرف سے اس فیصلے کے بعد عوام بھی خوش نظر آتی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار ہو رہا 

ہے کہ وہ جگہیں جنھیں عوام دیکھنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی،تحریک انصاف کی حکومت میں وہ بھی ہماری پہنچ 

میں ہے۔ایوان صدر کے ترجمان طاہر خوشنود کا کہنا ہے کہ ۔اس سے قبل حکومت گورنر ہاؤس کو بھی عوام 

کے لیے کھول چکی ہے۔گورنرہاؤس سندھ کے دروازے عوام کے لیے کھولے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کی 


حکومت نے سندھ کے بعد گورنر ہاؤس پنجاب کے دروازے بھی عوام کے لیے کھول دئیے جب کہ گورنر 

ہاؤس مری کے دروازے بھی عوام کے لیے کھولے گئے۔شہری ہر اتوار کو گورنر ہاؤس کی سیرکرنے جاتے 

ہیں۔گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھولنے کے اعلان کے بعد تعطیل کے روز بڑی تعداد میں شہری گورنر ہاؤس 

پنجاب دیکھنے پہنچے ۔سیر کے لیے آنے والے شہری وسیع و عریض رقبے پر پھیلے گورنر ہاؤس کو دیکھ کر حیران 

رہ گئے۔ بعض شہریوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ گورنر ہاؤس میں پکنک منائی اورساتھ لایا ہوا دوپہر کا کھانا 

بھی وہیں کھایا۔ گورنر ہاؤس پنجاب آنے والوں کو صوبائی وزراء نے خوش آمدید کہا۔اور اب ایوان صدر کو بھی 

عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا آغاز 8دسمبر سے ہو گا۔جب کہ دوسری طرف 

وزیراعظمعمران خان وزیراعظم ہاؤس کو ایک یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر چکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے 

اقتدار میں آنے سے قبل ہی گورنر ہاؤسز کو عوام کے لیے کھولنے اور وزیراعظم ہاؤس کو اعلیٰ معیار کی 

یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اقتدار میں آتے ہی پاکستان تحریک انصاف نےگورنر ہاؤسز کے دروازے عام 

عوام کے لیے کھول دئے اور عوام سے کیا اپنا وعدہ پورا کیا۔ تاہم اب وزیاعظم ہاؤس کو بھی یونویرسٹی بنانے 

کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے۔
What Prime Minister Imran Khan's government showed to the people, What Prime Minister Imran Khan's government showed to the people, Reviewed by Raaztv on December 08, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.