Woman who ‘married’ ghost of 300-year-old pirate reveals pair have SPLIT UP.



ڈبلن(نیوز ڈیسک) کوئی عورت اچھے بھلے مردوں کو چھوڑ کر کسی سمندری قزاق سے شادی کرنا چاہے تو لوگ 

اسے پاگل ہی کہیں گے لیکن اس گوری کے متعلق آپ کیا کہیں گے جس نے صدیوں پہلے مرجانے والے 

ایک بحری قزاق کے بھوت سے ہی شادی کر لی اور اب طلاق بھی لے لی ہے۔یہ محترمہ شمالی آئرلینڈ سے 

تعلق رکھنے والی 45 سالہ امینڈا سپیرولارج ہیں جن کا کہنا ہے کہ ساری عمر مردوں نے انہیں مایوس کیا ہے 

لہٰذا مجبور ہو کر قزاق کے بھوت سے شادی کرنے پر مجبور ہوگئیں جس کا تین سو سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔ 

میل آن لائن کے مطابق امینڈا کا کہنا ہے کہ اس قزاق کا تعلق ہیٹی سے تھا اور وہ 17ویں صدی میں اپنے 

جرائم کی وجہ سے مشہور تھا۔ پھر وہ پکڑا گیا اور اسے اس کے سنگین جرائم کی پاداش میں سزائے موت دے 

دی گئی۔تب سے وہ بھوت کی شکل میں پھر رہا تھا اور اب وہ اس کا شوہر بن چکا ہے۔ امینڈا نے اس بھوت 

سے قانونی طور پر شادی کی جو شمین نامی پادری نے کروائی۔ یہ شادی آئرلینڈ کی سمندری حدود کے قریب 

بین الاقوامی پانیوں میں ایک کشتی میں ہوئی۔اب امینڈانے انکشاف کیا ہے کہ اس کی اپنے بھوت شوہر سے 

علیحدگی ہو چکی ہے اور اس نے دنیا کو متنبہ بھی کیا ہے کہ کوئی بھی ایسی پراسرار چیزوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ 

مت کرے۔سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنی شادی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ”یہ پوسٹ 

میں نے لوگوں کو یہ بتانے کے لیے کی ہے کہ اس بھوت کے ساتھ میری شادی اب ختم ہو چکی ہے۔ اس 

سے علیحدگی کی وجوہات میں بعد میں بتاؤں گی تاہم فی الحال میں لوگوں کو متنبہ کرنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ 


اناڑی ہوں تو بھوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریز کریں۔“واضح رہے کہ گزشتہ سال بھوت سے شادی کے 

بعد امینڈا کا کہنا تھا کہ ”میں اپنی شادی سے بہت خوش ہوں اور وہ بھوت میری روح کا ساتھی ہے اور میرے 

لئے ایک کامل شریک حیات ہے۔ وہ دیکھنے میں فلم ’پائریٹس آف کیریبین‘ کے کردار کیپٹن جیک سپیرو جیسا 

نظر آتا ہے۔ تین صدیاں قبل وہ افریقی ملک ہیٹی میں رہتا تھا۔ اس کی رنگت سیاہ اور بالوں کا رنگ سیاہ ترین 

ہے۔ میں نے ساری زندگی کسی مرد کے ساتھ ایسا پرجوش تعلق محسوس نہیں کیا جیسا اس سمندری قزاق کے 

بھوت کے ساتھ محسوس کیا ہے۔“
Woman who ‘married’ ghost of 300-year-old pirate reveals pair have SPLIT UP. Woman who ‘married’ ghost of 300-year-old pirate reveals pair have SPLIT UP. Reviewed by Raaztv on December 10, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.