Dehshat Gardi Ka Ilzam Mustard | Raaztv



لاہور (ویب ڈیسک) سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے مشکوک مقابلے میں جاں بحق شخص ذیشان کے اہل 

خانہ نے دہشتگردی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے صوبائی وزیر اقانون راجہ بشارت کے استعفے کا مطالبہ کر دیا 

ہے۔ ذرائع کے مطابق سانحہ ساہیوال میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کےاہلکاروں کے ساتھ مشکوک مقابلے 

میں جاں بحق شخص ذیشان کے اہل خانہ نے ملزم پر دہشتگردی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صوبائی وزیر 

راجہ بشارت کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے، ذیشان کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو میں دہشتگروں کے جنازے 


میں اتنا ہجوم نہیں ہوتا، میں خود ڈولفن فورس کا اہلکار ہوں، میرا بھائی معصوم تھا، راجہ بشارت کے تمام 

الزامات جھوٹ پت مبنی ہیں، 4 ماہ سے تفتیش کی جارہی تھی تو اسے گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔ جب کہ میرے 

بھائی پر الزام ختم نہیں ہوتا، ہم تدفین نہیں کریں گے۔ ذیشان کے لواحقین نے فیروز پور روڈ پر دھنا دے 

دیا ہے اور کہا کہ جب تک انصاف نہیں ملے گا، احتجاج جاری رکھیں گے ، انصاف نہ ملنے تک تدفین نہیں 

کریں گے۔
Dehshat Gardi Ka Ilzam Mustard | Raaztv Dehshat Gardi Ka Ilzam Mustard | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 21, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.