Gareeb Awam Kay Liye Ek Aur Bori Khabar | Raaztv



اسلام آباد:گاڑیاں بنانے والی معروف آٹو کمپنی سوزوکی نے مہران کار کی پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کردیا 

ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر احمد خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن 

کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پاکستان آٹو پارٹس مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندے عامر اللہ والا نے سینیٹ 

پینل کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ سوزوکی کمپنی اگلے دو ماہ میں مہران کی پیداوار بند کرنے جارہی ہے۔انہوں 

نے مزید بتایا کہ اس گاڑی کے زیادہ تر حصے اور انجن کو پاکستان میں ہی بنایا جارہا ہے، جبکہ گاڑیاں بنانے والی 


کمپنیاں 1.50 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری لیکر پاکستان آرہی ہیں، 2.4 ملین لوگ ملک میں گاڑیوں کے کاروبار 

سے وابستہ ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو مزید بریف کرتے ہوئے اللہ والا نے بتایا کہ موٹر سائیکلیں افغانستان 

سے برآمد کی جارہی ہیں، جبکہ 96 فیصد موٹر سائیکلوں کی تیاری پاکستان میں ہی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ 

گاڑیاں نیپال اور سری لنکا برآمد کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے 75 فیصد گاڑیاں بیرون ملک 

برآمد کی جاتی ہیں اور آئندہ دو ماہ میں مہران گاڑی کی پیدوار بند ہوجائے گی۔
Gareeb Awam Kay Liye Ek Aur Bori Khabar | Raaztv Gareeb Awam Kay Liye Ek Aur Bori Khabar | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 23, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.