Pakistan Aur America ki Qayadat Ka Hangami Raabta.


لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا 

ہے، جس میں شاہ محمود قریشی نے بھارتی خلاف ورزی پر حکومت، پارلیمنٹ اور عوام کے جذبات سے آگاہ کیا، 

پاکستان اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، بھارت کا جارحانہ رویہ قابل مذمت ہے، توقع کرتے ہیں 

امریکا اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے 

امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ 

خیال کیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے بھارتی خلاف ورزی کے بعد حکومت پاکستان، پارلیمنٹ اور عوام 

کے جذبات سے آگاہ کیا۔وزیرخارجہ نے مائیک پومپیو کو ایل اوسی کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ بھی دی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔بھارت کا جارحانہ انداز 

انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت پر کسی طرح بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ توقع 

کرتے ہیں امریکا اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستا ن نے بھارتی دھمکیوں کے 

باوجود تحمل کا رویہ اختیار کیا۔انہوں نے امریکا کو آگاہ کیا کہ بھارت میں الیکشن کے باعث جنوبی ایشیاء کے 

امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 

قومی سلامتی کمیٹی نے بالاکوٹ کے قریب مبینہ دہشتگردی کیمپ کو ٹارگٹ کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا 

ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا کیمپ میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا دعویٰ بھی بے بنیاد ہے،پاکستان وقت اور 

جگہ کا انتخاب کرکے جوابی کاروائی کرے گا، وزیراعظم نے کل نیشنل کمانڈ اتھارٹی اور پارلیمنٹ کا خصوصی 

اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔وزیرخارجہ نے ایک سوال پر واضح 

کیا کہ بتایا کہ پاکستانی ملٹری یا سیاسی لیڈرشپ کا کام ہے کہ ہندوستان کی کاروائی پر کب، کیسے اور کس نوعیت 

سے جواب دینا ہے؟ یہ لیڈر شپ کا ٹیسٹ ہے۔ ہمارا مقصد انتشار پھیلانا نہیں ہے، ہم نے پہلے بھی خطے میں 

امن کی بات کی ہے۔ لیکن قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ اسی طرح پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف 


غفور نے بھارتی فوج کو خبردار کرتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ 21 منٹس کا دعویٰ کرتے ہو، آؤ21 منٹس رہ 

کردکھاؤ، سیالکوٹ، لاہور اور بہاولپورسیکٹر میں زیادہ خطرہ تھا،اگرسٹرائیک ہوتی توپھر باقاعدہ لڑائی ہوتی، بھارت کا مقصد فوجیوں پرنہیں سویلین کونشانہ بنانا تھا، تاکہ دہشتگرد بنا کرپیش کرسکے، اگر اسٹرائیک کی ہے تو350 

بندوں کی کوئی ڈیڈ باڈی یا خون موجود ہوتا، لیکن جھوٹ کے توکوئی پاؤں نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ میں 

نے کہا تھا کہ سرپرائز دیں گے۔ ہم انہیں سرپرائز دیں گے۔ ہم بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب ضرور دیں 

گے۔
Pakistan Aur America ki Qayadat Ka Hangami Raabta. Pakistan Aur America ki Qayadat Ka Hangami Raabta. Reviewed by Raaztv on February 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.