Akhri Sanso Me Bhi Shahadat Ki Gawahi.


کرائسٹ چرچ(نیوز ڈیسک ) نیوزی لینڈ کی مسجد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے سعودی شہری محسن دم توڑ 

گئے۔زخمی ہونے کے باوجود ان کی شہادت کی انگلی اٹھانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔نیوزی 

لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں میں زخمی ہونے کے باجود اسٹریچر پر بھی وحدو لاشریک کی 

گواہی دینے والے نمازی محسن خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔محسن کئی گھنٹے تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے 

بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔محسن گزشتہ پچیس برسوں سے نیوزی لینڈ میں 

مقیم تھے،واضح رہے حملے کے بعد زخمی مسلمان نمازی کی تصویر دنیا بھر میں اسلام دشمنوں اور دہشت گردوں 

کیلئے طمانچہ ثابت ہوئی تھی۔ انتہائی زخمی حالت میں موجود نمازی اس تشویش ناک حالت میں بھی شہادت کی 

انگلی اٹھائے اللہ کی یکتائی کی گواہی دے رہےتھے۔اس تصویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے ۔ امن 

پسند مسلمانوں نے اس تصویر کے ذریعے اسلام دشمنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھ لو، مسلمان مشکل 

وقت میں گھبراتے نہیں ہیں، اپنے اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ مشکل ترین وقت میں اور حتیٰ کہ موت کو 

سامنے دیکھتے ہوئے بھی مسلمان اللہ کی یکتائی کی گواہی دینے سے نہیں رکتے۔نیوزی لینڈ کی جس مسجد میں 

مسلمانوں کو شہید کیا گیا اسی میں عصر کی اذان دی گئی۔جس سے یہ پیغام دیا گیا کہ سفید فارم نسل پرست اور 

انتہا پسند مسلمانوں کو تو شہید کر سکتے ہیں تاہم وہ اسلام کو ختم نہیں کر سکتے۔مسلمانوں نے اسی مسجد میں دوبارہ 


نماز ادا کر کے دنیا بھر کو یہ پیغام دیا کہ وہ اپنے دین اور مذہب کے لیے جان دینے سے نہیں ڈرتے۔اور 

اسلام کی خدمت کرنے کے لیے کوئی بھی قربانی دے سکتے ہیں۔جب کہ خیال رہے نیوزی لینڈ میں جمعہ کے 

روز ایک انسانیت کُش واردات انجام دی گئی۔ اس واردات کے دوران ایک آسٹریلوی شخص نے جدید آتشیں 

ہتھیاروں کی مدد سے نہتے نمازیوں پر فائرنگ کر کے نہ صرف اُنہیں شہید اور زخمی کیا بلکہ اس گھناؤنی واردات 

کی لائیو ویڈیو بنا کراُسے سوشل میڈیا پر نشر کرتا رہا۔
Akhri Sanso Me Bhi Shahadat Ki Gawahi. Akhri Sanso Me Bhi Shahadat Ki Gawahi. Reviewed by Raaztv on March 19, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.