آپ پر کورونا وائرس شدت سے حملہ کرتا ہے یا نہیں، اس بات کا دارومدار کس چیز پر ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کو حیران کن جواب مل گیا آپ بھی جانیئے




بعض لوگوں میں کورونا وائرس کی علامات بہت سنگین ہو جاتی ہیں اور بعد میں بہت ہلکی رہتی ہیں۔ اب چینی سائنسدانوں نے اس کی وجہ ڈھونڈ لی ہے اور لوگوں کو خبر دار کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق چینی سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ کس شخص میں کورونا وائرس کی علامات کتنی شدید ہوں گی، اس بات کا انحصار اس بات پر ہے کہ وائرس میں مبتلا ہوتے وقت اس کے جسم میں اس کی کتنی مقدار جاتی ہے۔ آپ کے جسم میں کورونا وائرس کی جتنی کم مقدار جائے گی اتنی ہی علامات ہلکی ہوں گی۔ چنانچہ لوگوں کو سماجی میل جول سے حتی الامکان گریز کرنا چاہیے تاکہ وائرس کی زیادہ مقدار جسم میں داخل ہونے سے روک سکیں۔
سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”جب ابتداءمیں کورونا وائرس کی کم مقدار جسم میں داخل ہوتی ہے تو ہمارے مدافعتی نظام کو اس کے خلاف متحرک ہونے کا وقت مل جاتا ہے چنانچہ وہ اس کے خلاف لڑنے کی طاقت پا لیتا ہے اور علامات کو سنگین نہیں ہونے دیتا لیکن اگر ابتداءمیں ہی وائرس کی زیادہ مقدار جسم میں چلی جائے تو مدافعتی نظام کو اسے سمجھنے اور اس کے خلاف حرکت میں آنے کا وقت ہی نہیں ملتا، جس کے نتیجے میں علامات شدید تر ہو جاتی ہیں۔لوگوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ شروع میں جتنے کم وائرس جسم میں جائیں گے ان کے جلد صحت مند ہونے کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے اور اس مقصد کے لیے سماجی میل جول سے اجتناب واحد شرط ہے۔“
آپ پر کورونا وائرس شدت سے حملہ کرتا ہے یا نہیں، اس بات کا دارومدار کس چیز پر ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کو حیران کن جواب مل گیا آپ بھی جانیئے آپ پر کورونا وائرس شدت سے حملہ کرتا ہے یا نہیں، اس بات کا دارومدار کس چیز پر ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کو حیران کن جواب مل گیا آپ بھی جانیئے Reviewed by Raaztv on March 31, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.