بابا وانگا نے کئی برس قبل 2020کے بارے میں کیا پیشنگوئی کی تھی؟


بلغاریہ کی معروف خاتون نجومی بابا وانگا کی اب تک کئی پیش گوئیاں من و عن درست ثابت ہو چکی ہیں جن میں برطانیہ کا یورپی یونین سے الگ ہونا، نائن الیون کا سانحہ و دیگر شامل ہیں۔ اب 2020ءکے متعلق ان کی ایک اور پیش گوئی سچ ثابت ہوتی نظر آ رہی ہے۔
باباوانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ 2020ءمیں یورپ شدید معاشی بحران اور کساد بازاری کی لپیٹ میں آئے گا اور اس کا وجود خاتمے کے قریب پہنچ جائے گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے تناظر میں باباوانگا کی پیش گوئی کو دیکھا جائے تو یہ بھی من و عن درست ثابت ہوتی نظر آ رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق معاشی ماہرین فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک میں شدید کساد بازاری کا عندیہ دے رہے ہیں۔ 2020ءکی پہلی سہ ماہی میں فرانسیسی معیشت میں 6فیصد کمی آئی ہے جس کے ساتھ وہ کساد بازاری میں داخل ہو گئی ہے جو 1945ءکے بعد کی بدترین کساد بازاری ہے۔ یہ اعدادوشمار بینک آف فرانس نے گزشتہ بدھ کے روز جاری کیے۔ دیگر یورپی ممالک سے بھی ایسے ہی اعداوشمار سامنے آ رہے ہیں۔
چنانچہ اس تناظر میں بابا وانگا کی یہ پیش گوئی بھی درست ثابت ہوتی نظر آ رہی ہے۔اپنی اس پیش گوئی میں بابا وانگانے کہہ رکھا ہے کہ2020ءمیں یورپ کو معاشی بحران اور کساد بازاری کے ساتھ کئی دیگر بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ براعظم بے کار زمین بن کر رہ جائے گا اور لگ بھگ ہر طرح کی زندگی یہاں ختم ہو جائے گی۔
بابا وانگا نے کئی برس قبل 2020کے بارے میں کیا پیشنگوئی کی تھی؟ بابا وانگا نے کئی برس قبل 2020کے بارے میں کیا پیشنگوئی کی تھی؟  Reviewed by Raaztv on May 03, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.