اپنی خارش مٹانے کے لیے بھینسے نے 900 گھروں کو بجلی سے محروم کردیا



آدمی کو جسم پر کہیں خارش ہونے لگے تو غیرارادی 


  • طور پر اس کا ہاتھ اس جگہ پر کھجانے کے لیے بڑھتا 

  • ہے اور جب تک وہ کھجا نہ لے اسے چین نہیں پڑتا۔ اب 

  • حضرت انسان توباآسانی کھجا سکتا ہے لیکن اگر کھجلی 

  • کسی جانور کو ہو توپھر وہ بیچارہ کیا کرے۔ اب اس 

بھینسے کو ہی دیکھ لیں جس کو کھجلی ہوئی اور وہ اپنے 

جسم کو کھجانے کے چکر میں 900 گھروں کی بجلی 

معطل ہونے کا سبب بن گیا۔


  • یہ واقعہ سکاٹ لینڈکے علاقے ساﺅتھ لینارک شائر میں 

  • پیش آیا ہے جہاں اس بھینسے کو جسم پر خارش اور 

  • اس نے قریب لگے بجلی کے کھمبے کے ساتھ کھجانا 

  • شروع کر دیا۔ اسی کھمبے پر ٹرانسفارمر رکھا ہوا تھا 

  • جو بھینسے کے کھجانے سے زمین پر آ رہا۔ ٹرانسفارمر 

  • کے ساتھ تار بھی زمین پر آ گرے لیکن خوش قسمتی 

  • سے بھینسا اس 11ہزار وولٹ کے جھٹکے سے محفوظ 

  • رہا تاہم اس ٹرانسفارمر سے جن 800گھروں کو بجلی 

  • جا رہی تھی انہیں کئی گھنٹوں کے لیے شدید تکلیف میں مبتلا رہنا پڑ گیا۔


  • ایک خاتون ہیزل لافٹن نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں 

  • اس بھینسے کی تصویر پوسٹ کی ہے اور علاقہ مکینوں 

  • سے معافی مانگتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ بھینسا ان کا تھا 

  • جس نے ٹرانسفارمر گرایا اور کئی دیہات کی بجلی معطل 

  • ہو گئی۔اس بھینسے کا نام ’رون‘ تھا لیکن اب 

  • ٹرانسفارمر گرانے کے بعد ہم سوچ رہے ہیں کہ اس کا 

نام ’سپارکی‘ رکھ دیں
اپنی خارش مٹانے کے لیے بھینسے نے 900 گھروں کو بجلی سے محروم کردیا اپنی خارش مٹانے کے لیے بھینسے نے 900  گھروں کو بجلی سے محروم کردیا Reviewed by Raaztv on May 12, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.