ہمیشہ زندہ رہنے کے لیے 91 سالہ خاتون کا دل نکال کر اس کا خون پینے والا لڑکا جانئیے کیا ہوا۔


انسانوں کا خون پینے والی ڈائنوں کے متعلق آپ نے افسانوں اور فلموں میں دیکھ سن رکھا ہو گالیکن برطانیہ میں ایک نوجوان لڑکا جیتی جاگتی ڈائن بن گیا اور ابدی زندگی پانے کی غرض سے ایسی حرکت کر ،ڈالی کہ سن کر ہی آدمی دہل جائے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 17سالہ درندے کا نام میتھیو ہارڈمین ہے جس نے ایک 91سالہ خاتون کو قتل کر کے اس کا خون پی لیا اور جسم سے دل نکال کر ساتھ لے گیا
میتھیو نے یہ واردات برطانوی شہر اینگلیسے میں کی جہاں وہ عمررسیدہ خاتون میبل لیزہن کے بنگلے میں گھسا اور خنجر کے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ اس نے لیزہن پر خنجر کے 22وار کیے۔ پولیس کی تفتیش میں اس نے بتایا کہ وہ ہمیشہ زندہ رہنا چاہتا تھا، اسی خواہش کی تکمیل کے لیے اس نے لیزہن کو قتل کیا اور اس کا خون پیا۔پولیس کے مطابق میتھیو پہلے بھی لوگوں کا خون پیتا تھا اور اپنا خون پلاتا تھا،
ایک بار اس نے ایک جرمن طالب علم کو گردن میں دانت گاڑ کے اپنا خون پینے کو کہا اور انکار پر اس پر قاتلانہ حملہ کر دیا تھا۔ میتھیو کی اس سفاکیت پر ایک ڈاکومنٹری بنائی گئی ہے جو چینل فائیو پر نشر کی جائے گی۔
ہمیشہ زندہ رہنے کے لیے 91 سالہ خاتون کا دل نکال کر اس کا خون پینے والا لڑکا جانئیے کیا ہوا۔ ہمیشہ زندہ رہنے کے لیے 91 سالہ خاتون کا دل نکال کر اس کا خون پینے والا لڑکا جانئیے کیا ہوا۔ Reviewed by Raaztv on May 03, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.