bawaseer ka desi ilaj|| khooni bawaseer ka ilaj| khooni badi bawaseer ka ilaj


بواسیر ایک شدید تکلیف میں مبتلا کرنے والی بیماری ہے اس بیماری میں مقعد کے راستے کی نسیں پھول جاتی ہیں جس سے وہ مٹر سے بھی بڑے سائز کی محسوس ہوتی ہیں بواسیر کی د و اقسام ہوتی ہیں ۔بواسیر کے مرض میں یوں تو طبی علاج ضروری ہے لیکن ان گھریلو علاج سے بھی مریض کو آرام آسکتا ہے: ۱۔زیتون اور سرسوں کا تیل بواسیر شدت اختیار کرنے سے پہلے مریض کو احساس ہونے لگتا ہے کہ اس کے مقعد میں چھالے ہو رہے ہیں ایسے میں مریض کو ہم وزن زیتون کا تیل اور گلیسرین لے کر مقعد میں داخل کراتے رہنے سے بواسیر کی جلن اور درد دور ہو جاتا ہے اور فضلہ بغیر تکلیف کے آنے لگتا ہے ۔ بواسیر کی شدت بڑھنے سے پہلے ہی یہ ٹوٹکہ اپنا لینا چاہئے ۔ بواسیر کی بیماری میں درد جب زیادہ ہو تو سرسوں کا تیل اور پانی ملا کر روزانہ رفع حاجت سے فارغ ہو کر مقعد پر لگائیں یہ بڑا مفید ہے ۔ 2۔چاچھ چھاچھ میں نک ،پسی اجوائن ملا کر پینے سے بواسیر میں فائدہ ہوتا ہے ،چھاچھ کے استعمال سے ختم ہوئی بواسیر دوبارہ نہیں ہوتی ،چھاچھ کھانا کھانے کے بعد پئیں ۔ 3۔آنولہ خشک آنولے کو باریک پیس کر ایک چھوٹا چمچ صبح شام دو بار چھاچھ یا گائے کے دودھ کے ساتھ لینے سے خشک اور خونی بواسیر میں فائدہ ہوتا ہے ۔
4کچی مولی کھانے سے بواسیر سے آنے ولا خون بند ہو جاتاہے ۔ایک کپ مولی کے رس میں ایک چمچ دیسی گھی ملا کر صبح و شام پینا چاہئے مولی۔ 5۔پھٹکری رفع حاجت کے بعد روزانہ پھٹکری کو پانی میں گھول کر مقعد دھونے سے خونی بواسیر میں فائدہ ہوتا ہے۔ 6۔پپیتا خونی بواسیر میں پپیتا کھانا مفید ہے ۔پپیتا اچھا پختہ ہونا چاہئے اس کے علاوہ کچے پپیتے کی سبزی بنا کر بھی کھانے سے فائدہ ہوتا ہے ۔ 7۔گاجر کچی گاجراور چقندر کا رس پینے سے بواسیر میں فائدہ ہوتا ہے ۔گاجر کا رس تین حصے اور پالک کا رس ایک حصہ ملا کر پینے سے بواسیر میں فائدہ ہوتا ہے 8۔باتھو کا ساگ بواسیر سے بچنے کے لئے موسمی سبزی کا زیادہ استعمال کرناچاہئے۔ جب تک موسم میں باتھو کا ساگ ملتا رہے روزانہ کھائیں اس کا رس پئیں ۔ ابلا ہوا باتھو کا پانی پئیں اس سے بواسیر ٹھیک ہو جاتی ہے ۔ 9۔میتھی دانہ میتھی دانہ کو دودھ میں ابال کر پینے سے بواسیر میں خون آنا بند ہو جاتا ہے.
10۔ تلسی کے پتے تلسی کے پتوں کو پیس کر لیپ کرنے یا رس لگانے سے خشک بواسیر میں فائدہ ہوتا ہے کھانے میں بھی تلسی کے پتوں کا استعمال کرنا چاہئے 11۔ ارنڈ کا تیل بواسیر باہر نکلنے پر ارنڈ کاتیل لگانے سے خشک ہو جاتے ہیں اور درد دور ہوتا ہے 12۔چائے کی پتی چائے کی پتی کو پانی میں ابال کر گرم گرم پانی سے مسوں کو دھوئیں اس سے مسوں کو درد ٹھیک ہو جاتا ہے ۔ 13۔زیرہ اور سونف زیرہ اور مصری پیس کر پانی کے ساتھ پھانک لینے سے بواسیر کا درد دور ہوتاہے ۔ سونف اور مصری دونوں کو پیس کر آدھا چمچ دودھ کے ساتھ پھانکنے سے بواسیر ٹھیک ہوو جاتا ہے ۔ 14۔ سبزی بواسیر میں تروئی ، پیاز، لوکی ،بینگن ، چولائی ،گوار اور پھول گوبھی کا استعمال کرنا چاہئے
bawaseer ka desi ilaj|| khooni bawaseer ka ilaj| khooni badi bawaseer ka ilaj bawaseer ka desi ilaj|| khooni bawaseer ka ilaj| khooni badi bawaseer ka ilaj Reviewed by Raaztv on June 15, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.