سوشل میڈیا مرحوم میزبان کی یادوں سےبھرگیا


طارق عزیز کی وفات کی خبر صارفین پر بجلی بن کر گری۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تعزیتی ٹویٹس سے بھرگئے۔ خبرآتے ہی سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ طارق عزیز ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا جبکہ نیلام گھر اس وقت دوسرا بڑا ٹرینڈ بن چکا ہے۔ صارفین طارق عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے نیلام گھر شو سے وابستہ اپنی یادوں کا تذکرہ بھی کررہے ہیں۔ اپنی یادیں شیئرکرنے والوں میں 24نیوز کی نیوز اینکر اور میزبان سیمل ہاشمی بھی شامل ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا "میرے والدین نے طارق عزیز کے شو سے 1988 میں مشہور زمانہ کینڈی ڈیپ فریزر جیتا تھا۔۔۔۔۔۔ طارق عزیز نے ماما سےپوچھا چندا کیا کرو گےاس فریزر کا۔ماما نے بوکھلا ہٹ میں جواب دیا ۔۔پانی ٹھنڈا۔۔۔آہ اک اور باب ختم "
ٹی وی میزبان اور اداکار واسع چوہدری نے طارق عزیز کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے اپنے پروگرام میں اگر کبھی کسی مہمان سے پروگرام کا آغاز کرنے کی درخواست کی تو وہ صرف طارق عزیز سے ہی کی تھی۔ان کے مطابق اگرچہ ضعیف العمری کی وجہ سے مائیک تھامتے ہوئے طارق عزیز کے ہاتھ کپکپا رہے تھے لیکن جیسے ہی کیمرہ آن ہوا ان کی وہی آواز بلند ہوئی جو ان کا ٹریڈ مارک بن چکی تھی۔ اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ نے لکھا: 'ایک اور لیجنڈ آج ہمیں چھوڑ گیا۔ ہم سب ان کا شو دیکھتے بڑے ہوئے۔'
گلوکار علی ظفر نے لکھا:'ہم اپنے ہیروز کو بہت جلد بھول جاتے ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ کو کبھی نہیں بھلایا جائے گا۔' اداکارہ ماورا حسین نے لکھا: میرے بچپن کا ایک بڑا حصہ۔ اپنے گیم شو سے ہمیں لطف اندوز کرنے کا بہت شکریہ۔'
سوشل میڈیا مرحوم میزبان کی یادوں سےبھرگیا سوشل میڈیا مرحوم میزبان کی یادوں سےبھرگیا Reviewed by Raaztv on June 17, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.