سورج گرہن لگتے ہی بیت اللہ شریف میں کیا کیاگیا؟ جانئیے



آج پاکستان اور سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سورج گرہن وقوع پذیر ہوا جس پر مکہ مکرمہ میں بیت اللّٰہ شریف میں نمازِ کسوف ادا کی گئی۔ حرمین انفو کے مطابق نماز کسوف کے لیے لوگوں کو خصوصی دعوت دی گئی۔ سورج کو گرہن لگتے ہیں بیت اللہ شریف میں نماز کسوف کا اہتمام کیا گیا۔
نہ صرف بیت اللہ شریف بلکہ مسجد نبوی ﷺ سمیت سعودی عرب کے تمام شہروں کی مساجد میں نماز کسوف کی ادائیگی کااہتمام کیاگیا۔ نمازِ کسوف کی ادائیگی کے دوران بیت اللّٰہ، مسجد نبوی ﷺ اور دیگر مساجد میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا جب کہ لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور معافی مانگی اور توبہ و استغفار کیا۔ حرمین انفو نے نماز کسوف کی ادائیگی کی تصاویر سماجی روابط کی ویب سائٹ پر بھی جاری کی ہیں۔
خیال رہے سورج گرہن سعودی عرب کے علاوہ پاکستان سمیت افریقہ اور ایشیاء کے کئی ممالک میں دیکھا گیا۔ پاکستان میں جزوی سورج گرہن کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 08:47 منٹ پر شروع ہواجو 14:35 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔ 11:41 منٹ پر سورج گرہن اپنی انتہا پرتھا۔ اس گرہن کو رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس کے دوران چاند سورج کے درمیان آ گیا جس میں چاند سورج پر چھا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں سورج کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دیتا ہے جیسے کوئی رِنگ یا چھلہ ہو۔ پاکستان میں مکمل سورج گرہن کا نظارہ سندھ کے شہر سکھر میں دیکھنے کو ملا جہاں سورج نے ایک چھلے کی شکل اختیار کرلی اور دن میں ہی مغرب کا گمان ہونے لگا۔ پاکستان میں بھی کئی مقامات پر نماز کسوف اداکی گئی اور لوگوں نے خدائے بزرگ و برتر کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگی۔
سورج گرہن لگتے ہی بیت اللہ شریف میں کیا کیاگیا؟ جانئیے سورج گرہن لگتے ہی بیت اللہ شریف میں کیا کیاگیا؟ جانئیے Reviewed by Raaztv on June 21, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.