برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق آئر لینڈ سے تعلق رکھنےو الی ریان ایئرلائن کے مالک مائیکل او لیرے نے کہا ہے کہ وہ منصوبہ بندی کررہے ہیں کہ بحران پر قابو پانے کے لیے عملے کی تنخواہوں میں کٹوتیاں کی جائیں تاہم اگر ملازمین اس بات پر راضی نہ ہوئے تو کمپنی 3500ملازمین کو نوکریوں سے نکال دے گی۔
یورپ کی سب سے بڑے بجٹ والی اس کمپنی نے پہلے ہی 250 ملازمین کو یورپ بھرمیں موجود اپنے دفاتر سے ملازمت سے نکال دیا ہے جب کہ اب وہ دیگر تین ہزار سے زائد افرادجن میں پائلٹس بھی شامل ہیں کو نکالنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔
بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی 3500ملازمین کو نکالنے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم ہم نے ایک بار پھر اپنے پائلٹس سے بات چیت کررہے ہیں ، ہم نے انہیں بتایا ہے کہ نوکری بچانے کا صرف ایک ہی حل کے تنخواہوں میں کٹوتیاں کی جائیں۔
اولیرے نے مزید کہا کہ ہم سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے پائلٹس کی تنخواہوں میں سے 20 فیصد، کم تنخواہ والے فلائٹ اٹینڈنٹس کی تنخواہوں میں سے پانچ فیصد کٹوتی کرنا چاہ رہے اور اگر ہم کسی معاہدے پر پہنچ گئے تو شاید مذکورہ تمام لوگ نہ نکالے جائیں۔

No comments: