Featured Posts

[News][feat1]

جسم سے پانی کا وزن کم کرنے کے ٹوٹکے.

October 13, 2021





 وزن کم کرنے کا سب سے تیز اور آسان طریقہ یہ ہی ہے کہ 

جسم سے پانی کاوزن کم کیا جائے ۔ خاص طور پر 

اپنی 

شادی یا کسی اور تقریب کے موقعے پر آپ جلد سے جلد وزن 

کم کرنے کی خواہش کرتے ہیں ۔ ایسے میں اگر جسم 

میں سے اضافی پانی کو کم کر لیا جائے تو وزن جلدی گھٹ 

جاتا 

ہے اور جسم شیپ میں آجاتا ہے ۔ پانی ہمارے جسم 


کا ساٹھ فیصد حصہ ہے ۔ نہ صرف عورتوں بلکہ مردوں اور 

بچوں تک میں وزن کا بڑا حصہ پانی کا ہی ہوتا ہے ۔ 

مسئلہ یہ ہے کہ پانی آسانی سے جذب ہو جاتا ہے ۔اس لیے 

جسم سے پانی کا وزن کم کرنے کے لیے جتنا جلدی 

ممکن 

ہو ایک صحت مند طرز زندگی  کی طرف رخ کرنا ضروری ہے۔

کارڈیوورزش

کارڈیو یا سٹ اپس تیزی سے وزن کم کرنے کے لیے بے حد 

مفید ہیں ۔ جس بھی ورزش سے آپ کے دل کی 

دھڑکن تیز ہوتی ہے اور جسم کو گرمائش ملتی ہے اس سے 

وزن جلدی کم ہو جاتا ہے ۔ کارڈیو ورزش عام طور 

پر 

صبح کو کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ سونے 

سے پہلے بھی کارڈیو کرنا وزن کم کرنے میں مدد 

گار ثابت ہو سکتا ہے ۔وزن کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ 

اپنے اٹھنے بیٹھنے کی پوزیشن درست کی جائے ۔ 

ضروری یہ ہے کہ آپ اٹھیں اور بیٹھیں تو آپ کی ریڑھ کی ہڈی 

سیدھی رہنی چاہیے ۔ اس سے جسم میں پانی اور 

خون کی روانی سہی رہتی ہے اور پانی جسم کی کسی ایک 

جگہ 

پر جمع نہیں ہوتا ۔ جب بھی آپ کو وقت ملے سٹ 

اپس اور اسکواڈز کریں ۔

تیس منٹ کی نیند مزید لیں

ہر انسان کی نیند کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے ۔ کچھ لوگ صرف 

پانچ سے چھ گھنٹوں کی نیند ہی لے پاتے ہیں اور 

کچھ تو اس سے بھی کم۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ جو لوگ 

مکمل 

نیند نہیں لیتے ان کا وزن عموماًبڑھ جاتا ہے ۔ 

خاص طور پر ورک آؤٹ کرنے والوں کے لیے مکمل نیند لینا 

بے حد ضروری ہے اس سے آپ زیادہ انرجی کے 

ساتھ ورزش کر پائیں گے ۔ اگر آپ کو دن بھر تھکا وٹ 

محسوس ہوتی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ کم از کم تیس 

منٹ 

کی نیند مزید لے کر دیکھیں ۔ پھر آہستہ آستہ دورانیہ بڑھاتے 

جائیں ۔ اس طرح آپ دن بھر فعال رہیں گے ۔ سہی 

وقت پر سونا اوراٹھنا فٹ اور اسمارٹ رہنے کے لیے ضروری ہے ۔

کیفین کی جگہ سبز چائے کا استعمال

کیفین کو عموماًوزن کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے 

البتہ یہ اس مقصد کے لیے اتنی فائدے مند نہیں۔ چائے 

کافی سے بہتر ہے کہ آپ سبز چائے کا استعمال کریں ۔ سبز 

چائے دن میں تین بار لینے سے جسم سے فاضل پانی 

خارج ہو جاتا ہے ۔

جڑی بوٹیوں کا استعمال

لہسن، پارسلے اور ادرک کے استعمال سے وزن کم ہوتا ہے ۔ 

یہ بہترین اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہیں ۔ ان جڑی بوٹیوں 

کے غذا میں استعمال سے جلد میں سے وافر پانی خشک ہو 

جاتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی بھی نہیں ہوتی ۔

سیب کا سرکہ

پانی کا وزن کم کرنے کے لیے سیب کا سرکہ بہترین آپشن ہے ۔ 

یہ ایک قدرتی غذا ہے ۔ اس کے استعمال سے 

جسم 

میں پوٹاشیم لیول بھی درست رہتا ہے ۔ اگر جسم سے پانی کا 

وزن کم کرنے میں پانی کی کمی ہو جائے یا پوٹاشیم 

لیول نیچے چلا جائے تو یہ گردوں کے لیے خطرے کا باعث بن 

سکتا ہے ۔ اس مسئلے سے بچنے کے لیے ایک 

دن میں دو سے تین بڑے چمچ سیب کے سرکے کا استعمال 

ضرور کریں ۔



جسم سے پانی کا وزن کم کرنے کے ٹوٹکے. جسم سے پانی کا وزن کم کرنے کے ٹوٹکے. Reviewed by Raaztv on October 13, 2021 Rating: 5

11 secrets to having a successful marriage life

October 13, 2021
11 secrets to having a successful marriage life 11 secrets to having a successful marriage life Reviewed by Raaztv on October 13, 2021 Rating: 5

7 ways to get rid of acne all over your body

October 08, 2021
7 ways to get rid of acne all over your body 7 ways to get rid of acne all over your body Reviewed by Raaztv on October 08, 2021 Rating: 5

story of shahjahan and engineer | short history of taj mahal

October 08, 2021
story of shahjahan and engineer | short history of taj mahal story of shahjahan and engineer | short history of taj mahal Reviewed by Raaztv on October 08, 2021 Rating: 5

teeth sensitivity home remedies in urdu | natural ayurvedic home remedies

October 02, 2021
teeth sensitivity home remedies in urdu | natural ayurvedic home remedies teeth sensitivity home remedies in urdu | natural ayurvedic home remedies Reviewed by Raaztv on October 02, 2021 Rating: 5

Rice water is useful for skin and hair - boiled rice water for skin, hai...

September 26, 2021
Rice water is useful for skin and hair - boiled rice water for skin, hai... Rice water is useful for skin and hair - boiled rice water for skin, hai... Reviewed by Raaztv on September 26, 2021 Rating: 5

top 4 financial sins in islam | usury after death in islam

September 25, 2021
top 4 financial sins in islam | usury after death in islam top 4 financial sins in islam | usury after death in islam Reviewed by Raaztv on September 25, 2021 Rating: 5

Quick and Effective 8 Home Remedies for Body Pain uti fast

September 20, 2021
Quick and Effective 8 Home Remedies for Body Pain uti fast Quick and Effective 8 Home Remedies for Body Pain uti fast Reviewed by Raaztv on September 20, 2021 Rating: 5

9 health benefits of pistachios healthy life | pista kay faiday

September 19, 2021
9 health benefits of pistachios healthy life | pista kay faiday 9 health benefits of pistachios healthy life | pista kay faiday Reviewed by Raaztv on September 19, 2021 Rating: 5

nabina sahabi ki dua | gustakh e Rasool ﷺ ka qatal.

September 14, 2021
nabina sahabi ki dua | gustakh e Rasool ﷺ ka qatal. nabina sahabi ki dua | gustakh e Rasool ﷺ ka qatal. Reviewed by Raaztv on September 14, 2021 Rating: 5

Mardon me banjh pan ki wajohat

September 13, 2021
Mardon me banjh pan ki wajohat Mardon me banjh pan ki wajohat Reviewed by Raaztv on September 13, 2021 Rating: 5

murda larki se zana ka sabaq amoz wakia

September 08, 2021
murda larki se zana ka sabaq amoz wakia murda larki se zana ka sabaq amoz wakia Reviewed by Raaztv on September 08, 2021 Rating: 5

uses of coconut oil | benefits of coconut oil

September 02, 2021
uses of coconut oil | benefits of coconut oil uses of coconut oil | benefits of coconut oil Reviewed by Raaztv on September 02, 2021 Rating: 5

Amazing information about plants

September 01, 2021
Amazing information about plants Amazing information about plants Reviewed by Raaztv on September 01, 2021 Rating: 5

8 Surprising Benefits of Yogurt

August 27, 2021
8 Surprising Benefits of Yogurt 8 Surprising Benefits of Yogurt Reviewed by Raaztv on August 27, 2021 Rating: 5

ٹک ٹاک پر بھوتوں کی ایسی ویڈیو. کوئی بھی دیکھ کر خوفزدہ ہوجائے.

August 26, 2021




 


نیویارک بھوت پریت پر کچھ لوگ یقین رکھتے ہیں اور کچھ انہیں محض افسانوی خیال کرتے ہیں تاہم گزشتہ 

دنوں ایک امریکی خاتون نے ایسی ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی ہے کہ دیکھ کر بھوتوں پر یقین نہ رکھنے والوں 

کے بدن میں بھی سراسیمگی کی لہر دوڑ گئی۔

 دی سن کے مطابق اس خاتون کا نام جینوائیو میری ہے جس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی 

ویڈیو 

میں بتایا ہے کہ اس کی کم عمر بچی ایک طرف منہ کرکے اس طرح باتیں کر رہی تھی جیسے وہ کسی ایسی چیز کو 

دیکھ رہی ہو جو مجھے نظر نہیں آ رہی تھی۔

جینوائیو بتاتی ہے کہ اپنی بیٹی کو اس طرح ایک طرف دیکھتے ہوئے باتیں کرتے دیکھ کر میں خوفزدہ رہ گئی اور موبائل فون سے ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔ جب میں نے کیمرا آن کیا تو یہ دیکھ کر میرے پیروں تلے زمین نکل گئی کہ وہ چیز، جسے میں اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھ پا رہی تھی، فون کے کیمرے میں مجھے نظر آ رہی تھی۔ وہ ایک سیاہ رنگ کا ہیولا تھا جو کسی لڑکی کا ہیولا لگ رہا تھا۔ اس ویڈیو پر کمنٹس میں صارفین بھی اپنے خوف کا اظہار کر ہے ہیں۔ ایک آدمی نے لکھا ہے کہ ”میں بھوتوں پر یقین نہیں رکھتا لیکن اس ویڈیو کو دیکھ کر میں بھی خوف میں مبتلا ہو گیا ہوں۔“




ٹک ٹاک پر بھوتوں کی ایسی ویڈیو. کوئی بھی دیکھ کر خوفزدہ ہوجائے.  ٹک ٹاک پر بھوتوں کی ایسی ویڈیو. کوئی بھی دیکھ کر خوفزدہ ہوجائے. Reviewed by Raaztv on August 26, 2021 Rating: 5

how to cure hair dye allergies naturally homemade tips

August 21, 2021
how to cure hair dye allergies naturally homemade tips how to cure hair dye allergies naturally homemade tips Reviewed by Raaztv on August 21, 2021 Rating: 5

Silent Symptoms of Low Blood Pressure

August 15, 2021
Silent Symptoms of Low Blood Pressure Silent Symptoms of Low Blood Pressure Reviewed by Raaztv on August 15, 2021 Rating: 5

Which milk is good for cholesterol level and which is harmful?

August 09, 2021
Which milk is good for cholesterol level and which is harmful? Which milk is good for cholesterol level and which is harmful? Reviewed by Raaztv on August 09, 2021 Rating: 5

ٹانگوں کی چربی کم کرنے کی ورزشیں

February 16, 2021


 


آج کل ملازمت کے دوران دس سے بارہ گھنٹے کمپیوٹر کے 

سامنے بیٹھنا پڑتا ہے جس سے جسم کے نچلے حصے میں 

چربی جمع ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ان دنوں 

ران کے پٹھوں کو شیپ میں رکھنا سب سے اہم مسئلہ سمجھا 

جاتا 

ہے اور ہونا بھی چاہئے کیوں کہ ران کے پٹھوں پر چربی بہت 

سی پیچیدگیاں پیدا کر دیتی ہے ۔ جب خواتین کے ہارمونز میں 

خرابی آتی ہے تو کولہوں اور رانوں پر چربی جمع ہونا شروع 

ہوجاتی ہے ۔


ہم بہت سی ورزشوں کے لئے مشینوں کا سہارا لیتے ہیں مگر 

ٹانگوں کی ورزش بغیر کسی مشین کے گھر پر کی جاسکتی ہے  

اور اس کا نتیجہ چار سے چھہ ہفتوں میں نظر آنا شروع ہو جاتا 

ہے ۔

ضروری ہدایات


٭ ایروبک ورزش کولہوں اور رانوں کی زائد چربی ہٹانے میں 

بہت مفید ہے جس سے ٹانگیں سڈول اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ۔
٭گھر کے تمام کام تیز تیز کرنے سے وزن بھی کم ہوتا ہے اور 

ٹانگیں بھی سڈول ہوتی ہیں ۔

٭ کوشش کرنی چاہئے کہ لفٹ کے استعمال کے بجائے 

سبڑھبوں 

سے اُوپر نبچے آئیں ۔

٭ایک ہفتے تک روز ۰۲ سے ۰۳ منٹ تک ٹریڈ مل کے 

استعمال سے یا رسی کودنے سے ٹانگیں سڈول ہونا شروع ہو 

جاتی ہیں ۔

٭ خوب پیدل چلنا ،سائیکل چلانا ،بےٹھک لگانا ،ہلکا دوڑنا 

،ورزش کے انداز میں ٹانگیں اُوپر اُٹھانے سے کولہے اور 

ٹانگوں پر سے فیٹ کم ہوتا ہے۔

٭ہر ورزش کے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے اُسے پندرہ 

سے بیس دفعہ دہرانا ضروری ہے ۔

ٹانگوں کی ورزش


۔1تکیہ سے کی جانے والی ورزش

ایک کُرسی پر سیدھے بیٹھ جائیں اور دونوں بازو بالکل سیدھے 

کرکے اپنی ٹانگوں کے ساتھ کرسی پر رکھ لیں ۔ایک تکیہ کو 

دونوں ٹانگوں کے درمیان رکھ کر دونوں ٹانگوں سے دبائیں 

اور 

ایک منٹ تک دبا کر رکھیں ۔ایسا روزانہ کسی بھی وقت یا جب 

دیر تک کرسی پر بیٹھنا ہو تو کرنا چاہئے ۔

۔2 کُرسی کے استعمال سے کی جانے والی ورزش

کسی کرسی پر سیدھے بیٹھ جائیں اور دونوں ہاتھ ٹانگوں کے 

ساتھ سیدھے کُرسی پر رکھ لیں ۔ اب دونوں ٹانگوں کو باری 

>باری سے اُوپر کی جانب اُٹھائیں اور تیس تیس سیکنڈ تک 

سےدھا رکھیں ۔

 پائلٹس 

اپنی ٹانگیں کندھوں سے تھوڑی زیادہ چوڑی کھول کر بازو ہوا 

میں ہورزینٹل کھول لیں کمر کو سیدھا رکھتے ہوئے آہستہ آہستہ 

کرسی پر بیٹھنے والی پوزیشن بناتے ہوئے نیچے جائیں۔ یاد 

رکھیں کہ گھٹنے پنجے کی سےدھ میں موڑیں اور آہستہ آہستہ 

واپس اپنی پوزیشن میں آئیں ۔یہ ورزش ایک منٹ تک روز کرنی 

چاہئے ۔

لیگ سرکل

فرش پر لیٹ کر ہاتھ سیدھے کر لیں۔ ایک ٹانگ سیدھی چھت 

کی 

جانب اُٹھائیں اور ہوا میں ٹانگ پہلے کلوک وائس اور پھر اینٹی 

کلوک وائس پانچ پانچ دفعہ گھمائیں ۔اسی طرح دوسری ٹانگ پر 

یہ مشق کریں ۔

 وال اسکواٹ

اس ورزش کو کرنے کے لئے اپنی پوزیشن درست کرنا 

ضروری ہوتا ہے ۔ایک دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر کھڑے ہو 

جائیں اور اپنی ٹانگوں کو اپنے کندھوں کے برابر کر کے اپنے 

پاﺅں کی انگلیوں کو تھوڑا سا باہر کی طرف نکال کر اپنا وزن 

>اپنے پاﺅں پر برابر تقسیم کر دیں اور اپنی کمر کو دیوار کے 

ساتھ لگا دیں۔ سانس کو اندر کی طرف کھینچیں اور دیوار کے 

ساتھ لگتے ہوئے نیچے کی طرف ایسے آئیں جیسے کرسی پر 

بیٹھے ہوں۔ اس کو کرتے ہوئے آپ نے اپنے دونوں پاﺅں کو 

زمین پر جما کر رکھنا ہے۔ اب سانس باہر نکالیں اور ٹانگوں کو 

سیدھا کرتے ہوئے کھڑے ہوں اور پہلے والی پوزیشن میں 

واپس 

آجائیں ۔اس طرح ورزش پندرہ سے بیس دفعہ دہرائیں ۔ہفتے میں 

اسے کم اس ورزش کو دو بار ضرور کرنا چاہئے تو ضرور 

فرق پڑے گا ۔

وی شیپ

اس ورزش کو کرنے کےلئے کسی دری یا چٹائی پر بیٹھنے کی 

ضرورت ہے آرام سے بیٹھ کر دونوں ٹانگوں کو وی کی شکل 

میں پھےلا دیں ۔اب بائیں ٹانگ کو پاﺅں سے پکڑ کر گھٹنے کو 

موڑ کر ران کے آخری سرے پر لے آئیں اس کے بعد آہستہ 

آہستہ اپنے دونوں ہاتھوں کو سر کے اُوپر لائیں اور پیچھے کی 

جانب جھکتی چلی جائیں ،سینہ سامنے کی طرف کافی باہر نکل 

آئے اب چھت کی طرف دیکھیں ۔اس عمل کے بعد آپ اپنی پہلی 

والی پوزیشن پر آجائیں ۔یہ ورزش آپ سات آٹھ مرتبہ کریں اس 

کے بعد اس ورزش کے دورانیہ کو ذرا بڑھا لیجئے ۔

اسی پوزیشن میں رہتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں کو سامنے کی 

طرف لے آئیں اور کہنیوں کو باہر کی جانب خم دیں۔ اب سر کو 

آگے کی طرف جھکائیں اور دونوں ہاتھوں سے گھٹنے کو پکڑ 

لیں ۔اس عمل کو آہستہ آہستہ بڑھاتی چلی جائیں ۔ہا تھوں کو 

سرکاتی رہیں یہاں تک کہ آپ کا سر گھٹنوں کو چھونے لگے 

اس 

عمل کے بعد ایک بار پھر سیدھی ہو کر بیٹھ جائیں لیکن صرف 

چند سیکنڈ کے بعد اپنے سر کو آگے کی طرف جھکائیں لیکن 

اس بار آپ دونوں ہاتھوں سے پاﺅں کے تلووں کو پکڑیں گی ۔

ورزش کرتے ہوئے آپ کے ہاتھ سیدھے اور کہنیوں میں کوئی 

خم نہیں ہونا چاہئے ،چند لمحے بعد کہنیوں کو خم دیں اور سر 

سے ٹانگوں کو چھونے کی کوشش کریں ۔اس دوران کہنیاں 

زمین 

سے لگانے کی کوشش کریں ۔

بٹر فائی اےکسر سائز

آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں اور دونوں ہاتھوں سے گھٹنے پکڑ 

کر ٹانگیں ذرا زور زور سے اُوپر نیچے کریں جیسے گود میں 

بچے کو سُلاتے ہیں یاجیسے تتلی اُڑتی ہے ۔یہ ورزش ٹانگوں 

">،گھٹنوں کے لئے بڑی مفید اور کرنے میں بھی آسان ہے ۔

ٹانگوں کی چربی کم کرنے کی ورزشیں ٹانگوں کی چربی کم کرنے کی ورزشیں Reviewed by Raaztv on February 16, 2021 Rating: 5

مریم نواز بھی کھل کر بول پڑیں،فرانس میں توہین آمیز خاکے

October 25, 2020



مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ فرانس میں 

گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کے دل دکھائے گئے جس کی 

پرزور مذمت کرتے ہیں۔

پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 

آج افسوسناک واقعہ پیش آیا، فرانس میں ایک بلڈنگ پر توہین 

آمیز خاکے لٹکائے گئے ۔ گستاخانہ خاکوں سے ہمارے دل 

دکھے، مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے جس کی پرزور 

مذمت کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جس کا ذکر اللہ نے بلند کردیا، اس کی حرمت 

میں قیامت تک کوئی کمی نہیں آئے گی۔
مریم نواز بھی کھل کر بول پڑیں،فرانس میں توہین آمیز خاکے  مریم نواز بھی کھل کر بول پڑیں،فرانس میں توہین آمیز خاکے Reviewed by Raaztv on October 25, 2020 Rating: 5

علی عمران کے لاپتہ ہونے پر مریم نواز بھی بول پڑیں.

October 24, 2020


 


 مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جیو نیوز کے 

رپورٹر علی عمران نے شاید 

کراچی واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو ائیر کی تھی جس پر انہیں اٹھا کر 

لے گئے۔

کوئٹہ روانگی سے قبل جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ برطانیہ عمران خان کی بڑھکوں کو کچھ نہیں سمجھتا، وہاں قانون چلتا ہے، پی ڈی ایم کی تحریک ملک کے طول و عرض میں پھیل گئی ہے، کوئٹہ کے جلسے میں نواز شریف بھی تقریر کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو حق اور سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے، مہنگائی بڑھتی جارہی ہے لیکن حکومت کی ساری توجہ نواز شریف پر ہے۔

مریم نواز نے ایک بار پھر کہا کہ کراچی واقعے پر انکوائری کی ضرورت نہیں، سب کو پتا ہے، سارے معاملات کی لائیو رپورٹنگ ہوئی، سب کو علم ہے، کراچی واقعے کی انکوائری کا حق سندھ حکومت کو ہے، ایک رپورٹر کو اغوا کرکے غائب کر دیا گیا ہے، علی عمران نے شاید سی سی ٹی وی ویڈیو ائیر کی تھی جس پر انہیں اٹھا کر لے گئے، یہ بہت افسوس کی بات ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ میرےکمرے پر حملہ کر کے کیپٹین صفدر کی گرفتاری کر کے آپ نے بہت بدنامی کما لی، جس طرح آپ نے آئی جی کو اٹھایا، جیسےآپ نے پولیس فورس کو صوبے کو انڈر مائن کیا، اس سے بھی آپ نے بہت زیادہ بدنامی کمالی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اغوا کر کے اور لوگوں کو حق اور سچ بولنے کی سزا دے کر مزید بدنامی نہ کمائیں، یہ بہت غلط بات ہے اس روایت کو ختم ہونا چاہیے۔

georgia;">

 یادرہے کہعلی عمران جمعہ سے لاپتا ہیں اور میڈیارپورٹس میں بتایا گیا 

کہ علی عمران شام 7 سے 

بجے کے درمیان اہل خانہ کو یہ کہہ کر گھر سے نکلے تھے کہ وہ آدھے 

گھنٹے میں واپس آجائیں 

گے، تاہم وہ اب تک گھر نہیں آسکے۔


علی عمران کے لاپتہ ہونے پر مریم نواز بھی بول پڑیں. علی عمران کے لاپتہ ہونے پر مریم نواز بھی بول پڑیں. Reviewed by Raaztv on October 24, 2020 Rating: 5

آنکھوں کی سوجن سے نجات حاصل کرنے کے گھریلو ٹوٹکے جانئے

October 24, 2020



اکثر لوگوں کو آنکھوں کے گرد سوجن کا مسئلہ ہوجاتا ہے۔اور وہ اس کیفیئت سے پریشان رہتے ہیں کیونکہ آنکھوں کی سوجن انھیں اپنی عمرسے کہیں زیادہ بڑا دکھاتی ہے۔
سوجی ہوئی آنکھوں کی وجہ سے آپ تھکے ہوئے اور زیادہ عمر کے بھی لگتے ہیں ۔آنکھوں کی سوجن کی سب سے عام وجہ تھکن اور بے آرامی ہوتی ہے۔اس کے علاوہ یہ ذہنی دبائو اور پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے بھی ہوجاتی ہے۔
ان گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے آپ آنکھوں کے گردسوجن سے بہ آسانی نجات پا سکتے ہیں۔

ٹی بیگز کا استعمال:

آنکھوں کی سوجن کم کرنے کے لئے ٹی بیگز کا استعمال عرصہ دراز سے کیا جارہا ہے۔چائے چاہے سبز ہو یا سفید اس میں موجود کیفین آنکھوں کے نیچے پانی بھرجانے کی وجہ سے ہونے والی سوجن کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

اجزاء:

ٹی بیگز 2عدد
گرم پانی

ترکیب:

۔گرم پانی میں دونوں ٹی بیگز بھگو کر5 منٹ کے لئے رکھ دیں ۔
۔نیم گرم ٹی بیگز کو آنکھوں کے پپوٹوں پر رکھ لیں۔
۔اوپر سے نرم کپڑا ڈھانپ لیں اور آدھا گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
دن میں دو سے تین مرتبہ یہ عمل دہرائیں ،جلد ہی آنکھوں کی سوجن کم ہونے لگے گی۔

گرین ٹی بیگز:

گرین ٹی میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ آنکھوں کے گرد جلد کو تازگی بخشتے ہیں اورآنکھوں کی سرخی اور سوجن کو ختم کرتے ہیں ۔اس میں موجود ٹینن آنکھوں کی سوزش کو ختم کرتے ہیں ۔

اجزاء:

گرین ٹی بیگز
ٹھنڈا پانی

ترکیب:

ٹی بیگز کو ٹھنڈے پانی میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں ۔
ٹھنڈے ٹی بیگز آنکھوں پر 10 سے 15منٹ کے لئے رکھیں۔

ناریل کا تیل:

ناریل کے تیل میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات موجود ہیں ۔جلد کی سوزش ختم کرنے کے ساتھ یہ جلد کو توانائی بھی بخشتا ہے۔ناریل کے تیل کا باقاعدہ استعمال آنکھوں کی سوجن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اجزاء:

ایکسٹرا ورجن ناریل کا تیل

ترکیب:

صاف انگلیوں پر ناریل کا تیل لگا کر آنکھوں کے گرد گولائی میں چند منٹ تک مساج کریں ۔پھر ساری رات کے لئے لگا رہنے دیں۔
روزانہ رات کو سونے سے پہلے لگائیں ۔

کافی کا چورا:

کافی میں موجود کیفین کی اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات سوزش کو ختم کرکے آنکھوں کی سوجن کو کم کرتی ہیں ۔کالی مرچ پائوڈر آنکھوں کے گرد دوران خون کو بڑھا کر سیلز کو توانا ئی بخشتا ہے۔ناریل کا تیل جلد کو نمی فراہم کرکے چمکدار بناتا ہے۔

اجزاء:

چورا کافی آدھا چائے کا چمچ
ایک چٹکی پسی ہوئی کالی مرچ
ناریل کا تیل ایک چائے کا چمچ
روئی یا وائپس

ترکیب:

کافی،کالی مرچ اور ناریل کے تیل کو اچھی طرح ملا کراحتیاط کے ساتھ آنکھوں کے نیچے لگائیں کہ آنکھوں کے اندر نہ جا پائے۔
10سے 12منٹ کے لئے لگا رہنے دیں ۔
روئی کو گیلا کرکے یا وائپس سے صاف کرلیں۔
فوری آرام حاصل کرنے کے لئے ہفتے میں کئی مرتبہ استعمال کرسکتے ہیں ۔

ٹھنڈا چمچ:

اسٹیل کا ٹھنڈا چمچہ خون کی نالیوں کو آرام پہنچاتا ہے اورآنکھوں کے نیچے کی سوجن کو کم کرتا ہے۔

اشیاء:

۴۔۵ اسٹیل کے چمچ

ترکیب:

چمچوں کو آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھدیں ۔
چمچے کی گولائی والا حصہ15سے 20منٹ کے لئے آنکھوں کے نیچے رکھیں۔
بہترین نتائج کے لئے دن میں دو مرتبہ یہ ٹھنڈی سکائی کریں۔

کھانے کا سوڈا :

کھانے کا سوڈا دوران خون بڑھا کر سوجن کو کم کرتا ہے۔یہ قدرتی ایکس فولی ایٹر ہے جو آنکھوں کے نیچے قدرتی چمک پیدا کرے گا۔

اجزاء:

ایک چائے کا چمچ کھانے کا سوڈا
ایک کپ گرم پانی
کاٹن پیڈز

ترکیب:

گرم پانی میں سوڈا اچھی طرح مکس کرلیں ۔
اس پانی میں کاٹن پیڈز بھگو کر نچوڑ لیں اور آنکھوں پر10سے 15منٹ کے لئے رکھ لیں۔
پیڈز ہٹا کر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ۔
ہلکا ساخشک کرکے موائسچرائزر لگا لیں۔
دن میں ایک یا دو مرتبہ لگائیں۔

کھیرا :

بھاری پپوٹوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے ٹھنڈا کھیرا بہترین ہے۔کھیرا سوزش کو ختم کرتا ہے جبکہ اس کی ٹھنڈک سوجن کم کرے گی۔یہ ٹوٹکا ناصرف آنکھوں کی سوجن کو کم کرے گا بلکہ گہرے حلقوں اور آنکھوں کے گرد جھریوں کو بھی ختم کرنے میں مدد دے گا ۔

اجزاء:

کھیرے کے سلائس

ترکیب:

کھیرے کے سلائس کاٹ کر 15سے 20 منٹ کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں ۔
۔فریج سے نکال کر ٹھنڈے سلائس آنکھوں کے پپوٹوں پر رکھیں ۔
10 سے 15منٹ کے لئے رکھا رہنے دیں ، پھر ہٹا دیں ۔
دن میں کئی مرتبہ کریں ۔

انڈے کی سفیدی کا ماسک:

انڈے کی سفیدی کو بھی آنکھوں سوجن کم کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔انڈے کی سفیدی جلد کو ٹائٹ کرنے کی خصوصیات رکھتی ہے۔اس کے استعمال سے پپوٹوں کی سوجن اور آنکھوں کے گرد موجود جھریاں ختم ہوتی ہیں ۔

اجزاء:

ایک انڈے کی سفیدی
نرم برش یا کپڑا

ترکیب :

انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹیں کہ جھاگ بن جائیں۔
نرم برش یا کپڑے کی مدد سے یہ سفیدی آنکھوں کے نیچے لگائیں اور کچھ دیر کے لئے سوکھنے کے لئے چھوڑ دیں ۔
15منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں ۔
روزانہ دن میں ایک مرتبہ لگائیں ،چند ہی دنوں میں واضح فرق نظر آئے گا ۔

ایلو ویرا:

ایلویرا میں ضروری وٹامنز اور اینٹی اوکسی ڈنٹ موجود ہیں ۔یہ ناصرف بھاری پپوٹوں کو صحیح کرے گا بلکہ جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی ختم کرنے میں مدد دے گا ۔

ترکیب:

ایلو ویرا کا تازہ جیل لیکر آنکھوں کے بھاری پپوٹوں پر احتیاط کے ساتھ لگائیں ۔
8سے 10منٹ کے لئے لگا کر چھوڑدیں اور سوکھنے دیں۔
ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔
دن میں دو مرتبہ لگائیں ۔

پیٹرولیئم جیلی:

پیٹرولیئم جیلی کٹی پھٹی جلد کو صحیح کرکے نمی فراہم کرتی ہے۔ساتھ ہی یہ جلد کی سوزش اور سوجن کو بھی کم کرتی ہے۔

ترکیب:

رات کو سونے سے پہلے پیٹرولیئم جیل سے آنکھوں کے نیچے اور ارد گرد چند منٹ کے لئے مساج کریں۔
پپوٹوں کی سوجن ختم ہوجانے تک روزانہ لگائیں۔

آلو:

آلو ناصرف آنکھوں کے لئے اچھے ہیں بلکہ جوڑوں کی سوجن اور سوزش کو بھی ختم کرتے ہیں ۔
آلو آنکھوں کے نیچے ہونے والی سوزش کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔

اجزاء:

آلو
نرم کپڑا

ترکیب:

ایک درمیانہ آلو چھیل کر کدوکش کرلیں ۔
اس چورے کو کپڑے میں باندھ کر آنکھوں پر رکھ لیں ۔
10سے 15 منٹ تک رکھ کر ہٹا لیں ۔
دن میں دو سے تین مرتبہ لگائیں ۔

نمک کا پانی:

نمک کا پانی سوزش کو کم کرتا ہے۔لیکن کھانوں میں نمک کی زیادہ مقدار آنکھوں کی سوجن کا باعث بنتا ہے لہٰذا زیادہ نمک والے کھانوں سے پرہیز کرنا چاہئیے۔

اجزاء:

نیم گرم پانی پائو کپ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کاٹن بالز

ترکیب:

ایک پیالے میں نمک اور نیم گرم پانی ملا لیں۔
نیم گرم نمکین پانی میں کاٹن بال بھگو کرآنکھوں کے پپوٹوں پر رکھیں ۔تھوڑی دیر کے لئے رکھیں پھر ہٹا دیں۔اس کے لئے صاف روئی استعمال کریں تاکہ جراثیم سے محفوظ رہ سکیں۔یہ عمل 1 ہفتے تک روزانہ رات کو سونے سے پہلے کریں۔


آنکھوں کی سوجن سے نجات حاصل کرنے کے گھریلو ٹوٹکے جانئے آنکھوں کی سوجن سے نجات حاصل کرنے کے گھریلو ٹوٹکے جانئے Reviewed by Raaztv on October 24, 2020 Rating: 5

ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری

October 19, 2020


 






پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک کو مشروط بحال کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ٹک ٹاک کو مشروط بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، ٹک ٹاک انتظامیہ یہ یقین دہانی کروائی گی کی یہ مواد دوبارہ شائع نہیں ہو گا ، جو اکاﺅنٹ ممنوعہ مواد پھیلانے میں مصروف ہیں انہیں بند کیا جائے گا ، مقامی قوانین کے مطابق اکاﺅنٹس کو چلایا جائے گا ۔

یاد رہے کہ آج سے ٹھیک دس روز قبل 9 اکتوبر کو پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور نامناسب مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عوامی شکایات کے بعد لگائی ہے۔

&nbsp ;پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو فائنل نوٹس اور جواب داخل کرانے کی مہلت دی تھی۔ ٹک ٹاک کی جانب سے شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو پابندی سے متعلق آگاہ کردیاتھا، ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیراخلاقی مواد ہٹانے اور مناسب اقدامات اٹھانے پرپابندی کے فیصلے پرنظرثانی کی جاسکتی ہے۔


ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری  ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری Reviewed by Raaztv on October 19, 2020 Rating: 5

ویڈیو سامنے آگئی، کیپٹن صفدر نے قبرکی طرف اشارہ کر کے کیا نعرے لگوائے؟جب مریم نواز مزار قائد پہنچیں

October 18, 2020

 



سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پاکستان ڈیمو کریٹک 

موومنٹ کے جلسے میں شرکت کے لیے کراچی میں موجود ہیں اور انہوں نے مزار 

قائد پر حاضری دی ہے ،اس موقع پر کیپٹن صفدر نےبانی پاکستان کی قبر کے 

احاطے میں کھڑے ہو کر شدید نعرے بازی کی ۔

مائیکر بلاگنگ  ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی خاور گھمن نے ویڈ یو شئیر کی جس میں 

مریم نواز مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں اور کار کنان کے ساتھ مزار قائد پر 

حاضری دے رہی ہیں ۔اس موقع پر کیپٹن صفدر نے لیگی کارکنوں سے نعرے بھی 

لگوائے ۔کیپٹن صفدر نے بانی پاکستان کی قبر کی طرف اشارے کر کے نعرے 

لگوائے ''ووٹ کو عزت دو ،،۔اس ویڈیو کے ساتھ خاور گھمن نے پیغام لکھا کہ 

''خدا کے لیے !یہاں لوگ بانی پاکستان کو عزت دینے آتے  ہیں ،خدا ہمارے ملک 


پر رحم  کرے ،،۔

ویڈیو سامنے آگئی، کیپٹن صفدر نے قبرکی طرف اشارہ کر کے کیا نعرے لگوائے؟جب مریم نواز مزار قائد پہنچیں ویڈیو سامنے آگئی، کیپٹن صفدر نے قبرکی طرف اشارہ کر کے کیا نعرے لگوائے؟جب مریم نواز مزار قائد پہنچیں Reviewed by Raaztv on October 18, 2020 Rating: 5

اجتماعی زیادتی، سینیٹ کمیٹی کا نوٹس

September 10, 2020




وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ لاہور 
میں موٹروے پر ہولناک واقعے سے متعلق فوری رپورٹ 

طلب کی ہے، ایف آئی آر کی کاپی اور مقدمے میں پروگریس 
رپورٹ وزارت کے پاس ہے

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے گجرپورہ میں 

خاتون سے اجتماعی زیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور 

واقعے کے حوالے سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب سینیٹ داخلہ کمیٹی نے بھی موٹروے کے 

قریب خاتون سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا، سینیٹ 
کمیٹی نے وزارت داخلہ اور آئی جی پولیس پنجاب سے  

رپورٹ طلب کرلی ہے۔
چیئرمین سینیٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ سنگین جرم میں ملوث 

مجرموں کو جلد گرفتار کیا جائے اور مجرموں کو گرفتار 

کرکے سخت ترین سزا دی جائے۔
اجتماعی زیادتی، سینیٹ کمیٹی کا نوٹس اجتماعی زیادتی، سینیٹ کمیٹی کا نوٹس Reviewed by Raaztv on September 10, 2020 Rating: 5

Featured Posts

Powered by Blogger.