Featured Posts

[News][feat1]

مریم نواز بھی کھل کر بول پڑیں،فرانس میں توہین آمیز خاکے

October 25, 2020



مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ فرانس میں 

گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کے دل دکھائے گئے جس کی 

پرزور مذمت کرتے ہیں۔

پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 

آج افسوسناک واقعہ پیش آیا، فرانس میں ایک بلڈنگ پر توہین 

آمیز خاکے لٹکائے گئے ۔ گستاخانہ خاکوں سے ہمارے دل 

دکھے، مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے جس کی پرزور 

مذمت کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جس کا ذکر اللہ نے بلند کردیا، اس کی حرمت 

میں قیامت تک کوئی کمی نہیں آئے گی۔
مریم نواز بھی کھل کر بول پڑیں،فرانس میں توہین آمیز خاکے  مریم نواز بھی کھل کر بول پڑیں،فرانس میں توہین آمیز خاکے Reviewed by Raaztv on October 25, 2020 Rating: 5

علی عمران کے لاپتہ ہونے پر مریم نواز بھی بول پڑیں.

October 24, 2020


 


 مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جیو نیوز کے 

رپورٹر علی عمران نے شاید 

کراچی واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو ائیر کی تھی جس پر انہیں اٹھا کر 

لے گئے۔

کوئٹہ روانگی سے قبل جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ برطانیہ عمران خان کی بڑھکوں کو کچھ نہیں سمجھتا، وہاں قانون چلتا ہے، پی ڈی ایم کی تحریک ملک کے طول و عرض میں پھیل گئی ہے، کوئٹہ کے جلسے میں نواز شریف بھی تقریر کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو حق اور سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے، مہنگائی بڑھتی جارہی ہے لیکن حکومت کی ساری توجہ نواز شریف پر ہے۔

مریم نواز نے ایک بار پھر کہا کہ کراچی واقعے پر انکوائری کی ضرورت نہیں، سب کو پتا ہے، سارے معاملات کی لائیو رپورٹنگ ہوئی، سب کو علم ہے، کراچی واقعے کی انکوائری کا حق سندھ حکومت کو ہے، ایک رپورٹر کو اغوا کرکے غائب کر دیا گیا ہے، علی عمران نے شاید سی سی ٹی وی ویڈیو ائیر کی تھی جس پر انہیں اٹھا کر لے گئے، یہ بہت افسوس کی بات ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ میرےکمرے پر حملہ کر کے کیپٹین صفدر کی گرفتاری کر کے آپ نے بہت بدنامی کما لی، جس طرح آپ نے آئی جی کو اٹھایا، جیسےآپ نے پولیس فورس کو صوبے کو انڈر مائن کیا، اس سے بھی آپ نے بہت زیادہ بدنامی کمالی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اغوا کر کے اور لوگوں کو حق اور سچ بولنے کی سزا دے کر مزید بدنامی نہ کمائیں، یہ بہت غلط بات ہے اس روایت کو ختم ہونا چاہیے۔

georgia;">

 یادرہے کہعلی عمران جمعہ سے لاپتا ہیں اور میڈیارپورٹس میں بتایا گیا 

کہ علی عمران شام 7 سے 

بجے کے درمیان اہل خانہ کو یہ کہہ کر گھر سے نکلے تھے کہ وہ آدھے 

گھنٹے میں واپس آجائیں 

گے، تاہم وہ اب تک گھر نہیں آسکے۔


علی عمران کے لاپتہ ہونے پر مریم نواز بھی بول پڑیں. علی عمران کے لاپتہ ہونے پر مریم نواز بھی بول پڑیں. Reviewed by Raaztv on October 24, 2020 Rating: 5

آنکھوں کی سوجن سے نجات حاصل کرنے کے گھریلو ٹوٹکے جانئے

October 24, 2020



اکثر لوگوں کو آنکھوں کے گرد سوجن کا مسئلہ ہوجاتا ہے۔اور وہ اس کیفیئت سے پریشان رہتے ہیں کیونکہ آنکھوں کی سوجن انھیں اپنی عمرسے کہیں زیادہ بڑا دکھاتی ہے۔
سوجی ہوئی آنکھوں کی وجہ سے آپ تھکے ہوئے اور زیادہ عمر کے بھی لگتے ہیں ۔آنکھوں کی سوجن کی سب سے عام وجہ تھکن اور بے آرامی ہوتی ہے۔اس کے علاوہ یہ ذہنی دبائو اور پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے بھی ہوجاتی ہے۔
ان گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے آپ آنکھوں کے گردسوجن سے بہ آسانی نجات پا سکتے ہیں۔

ٹی بیگز کا استعمال:

آنکھوں کی سوجن کم کرنے کے لئے ٹی بیگز کا استعمال عرصہ دراز سے کیا جارہا ہے۔چائے چاہے سبز ہو یا سفید اس میں موجود کیفین آنکھوں کے نیچے پانی بھرجانے کی وجہ سے ہونے والی سوجن کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

اجزاء:

ٹی بیگز 2عدد
گرم پانی

ترکیب:

۔گرم پانی میں دونوں ٹی بیگز بھگو کر5 منٹ کے لئے رکھ دیں ۔
۔نیم گرم ٹی بیگز کو آنکھوں کے پپوٹوں پر رکھ لیں۔
۔اوپر سے نرم کپڑا ڈھانپ لیں اور آدھا گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
دن میں دو سے تین مرتبہ یہ عمل دہرائیں ،جلد ہی آنکھوں کی سوجن کم ہونے لگے گی۔

گرین ٹی بیگز:

گرین ٹی میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ آنکھوں کے گرد جلد کو تازگی بخشتے ہیں اورآنکھوں کی سرخی اور سوجن کو ختم کرتے ہیں ۔اس میں موجود ٹینن آنکھوں کی سوزش کو ختم کرتے ہیں ۔

اجزاء:

گرین ٹی بیگز
ٹھنڈا پانی

ترکیب:

ٹی بیگز کو ٹھنڈے پانی میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں ۔
ٹھنڈے ٹی بیگز آنکھوں پر 10 سے 15منٹ کے لئے رکھیں۔

ناریل کا تیل:

ناریل کے تیل میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات موجود ہیں ۔جلد کی سوزش ختم کرنے کے ساتھ یہ جلد کو توانائی بھی بخشتا ہے۔ناریل کے تیل کا باقاعدہ استعمال آنکھوں کی سوجن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اجزاء:

ایکسٹرا ورجن ناریل کا تیل

ترکیب:

صاف انگلیوں پر ناریل کا تیل لگا کر آنکھوں کے گرد گولائی میں چند منٹ تک مساج کریں ۔پھر ساری رات کے لئے لگا رہنے دیں۔
روزانہ رات کو سونے سے پہلے لگائیں ۔

کافی کا چورا:

کافی میں موجود کیفین کی اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات سوزش کو ختم کرکے آنکھوں کی سوجن کو کم کرتی ہیں ۔کالی مرچ پائوڈر آنکھوں کے گرد دوران خون کو بڑھا کر سیلز کو توانا ئی بخشتا ہے۔ناریل کا تیل جلد کو نمی فراہم کرکے چمکدار بناتا ہے۔

اجزاء:

چورا کافی آدھا چائے کا چمچ
ایک چٹکی پسی ہوئی کالی مرچ
ناریل کا تیل ایک چائے کا چمچ
روئی یا وائپس

ترکیب:

کافی،کالی مرچ اور ناریل کے تیل کو اچھی طرح ملا کراحتیاط کے ساتھ آنکھوں کے نیچے لگائیں کہ آنکھوں کے اندر نہ جا پائے۔
10سے 12منٹ کے لئے لگا رہنے دیں ۔
روئی کو گیلا کرکے یا وائپس سے صاف کرلیں۔
فوری آرام حاصل کرنے کے لئے ہفتے میں کئی مرتبہ استعمال کرسکتے ہیں ۔

ٹھنڈا چمچ:

اسٹیل کا ٹھنڈا چمچہ خون کی نالیوں کو آرام پہنچاتا ہے اورآنکھوں کے نیچے کی سوجن کو کم کرتا ہے۔

اشیاء:

۴۔۵ اسٹیل کے چمچ

ترکیب:

چمچوں کو آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھدیں ۔
چمچے کی گولائی والا حصہ15سے 20منٹ کے لئے آنکھوں کے نیچے رکھیں۔
بہترین نتائج کے لئے دن میں دو مرتبہ یہ ٹھنڈی سکائی کریں۔

کھانے کا سوڈا :

کھانے کا سوڈا دوران خون بڑھا کر سوجن کو کم کرتا ہے۔یہ قدرتی ایکس فولی ایٹر ہے جو آنکھوں کے نیچے قدرتی چمک پیدا کرے گا۔

اجزاء:

ایک چائے کا چمچ کھانے کا سوڈا
ایک کپ گرم پانی
کاٹن پیڈز

ترکیب:

گرم پانی میں سوڈا اچھی طرح مکس کرلیں ۔
اس پانی میں کاٹن پیڈز بھگو کر نچوڑ لیں اور آنکھوں پر10سے 15منٹ کے لئے رکھ لیں۔
پیڈز ہٹا کر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ۔
ہلکا ساخشک کرکے موائسچرائزر لگا لیں۔
دن میں ایک یا دو مرتبہ لگائیں۔

کھیرا :

بھاری پپوٹوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے ٹھنڈا کھیرا بہترین ہے۔کھیرا سوزش کو ختم کرتا ہے جبکہ اس کی ٹھنڈک سوجن کم کرے گی۔یہ ٹوٹکا ناصرف آنکھوں کی سوجن کو کم کرے گا بلکہ گہرے حلقوں اور آنکھوں کے گرد جھریوں کو بھی ختم کرنے میں مدد دے گا ۔

اجزاء:

کھیرے کے سلائس

ترکیب:

کھیرے کے سلائس کاٹ کر 15سے 20 منٹ کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں ۔
۔فریج سے نکال کر ٹھنڈے سلائس آنکھوں کے پپوٹوں پر رکھیں ۔
10 سے 15منٹ کے لئے رکھا رہنے دیں ، پھر ہٹا دیں ۔
دن میں کئی مرتبہ کریں ۔

انڈے کی سفیدی کا ماسک:

انڈے کی سفیدی کو بھی آنکھوں سوجن کم کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔انڈے کی سفیدی جلد کو ٹائٹ کرنے کی خصوصیات رکھتی ہے۔اس کے استعمال سے پپوٹوں کی سوجن اور آنکھوں کے گرد موجود جھریاں ختم ہوتی ہیں ۔

اجزاء:

ایک انڈے کی سفیدی
نرم برش یا کپڑا

ترکیب :

انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹیں کہ جھاگ بن جائیں۔
نرم برش یا کپڑے کی مدد سے یہ سفیدی آنکھوں کے نیچے لگائیں اور کچھ دیر کے لئے سوکھنے کے لئے چھوڑ دیں ۔
15منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں ۔
روزانہ دن میں ایک مرتبہ لگائیں ،چند ہی دنوں میں واضح فرق نظر آئے گا ۔

ایلو ویرا:

ایلویرا میں ضروری وٹامنز اور اینٹی اوکسی ڈنٹ موجود ہیں ۔یہ ناصرف بھاری پپوٹوں کو صحیح کرے گا بلکہ جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی ختم کرنے میں مدد دے گا ۔

ترکیب:

ایلو ویرا کا تازہ جیل لیکر آنکھوں کے بھاری پپوٹوں پر احتیاط کے ساتھ لگائیں ۔
8سے 10منٹ کے لئے لگا کر چھوڑدیں اور سوکھنے دیں۔
ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔
دن میں دو مرتبہ لگائیں ۔

پیٹرولیئم جیلی:

پیٹرولیئم جیلی کٹی پھٹی جلد کو صحیح کرکے نمی فراہم کرتی ہے۔ساتھ ہی یہ جلد کی سوزش اور سوجن کو بھی کم کرتی ہے۔

ترکیب:

رات کو سونے سے پہلے پیٹرولیئم جیل سے آنکھوں کے نیچے اور ارد گرد چند منٹ کے لئے مساج کریں۔
پپوٹوں کی سوجن ختم ہوجانے تک روزانہ لگائیں۔

آلو:

آلو ناصرف آنکھوں کے لئے اچھے ہیں بلکہ جوڑوں کی سوجن اور سوزش کو بھی ختم کرتے ہیں ۔
آلو آنکھوں کے نیچے ہونے والی سوزش کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔

اجزاء:

آلو
نرم کپڑا

ترکیب:

ایک درمیانہ آلو چھیل کر کدوکش کرلیں ۔
اس چورے کو کپڑے میں باندھ کر آنکھوں پر رکھ لیں ۔
10سے 15 منٹ تک رکھ کر ہٹا لیں ۔
دن میں دو سے تین مرتبہ لگائیں ۔

نمک کا پانی:

نمک کا پانی سوزش کو کم کرتا ہے۔لیکن کھانوں میں نمک کی زیادہ مقدار آنکھوں کی سوجن کا باعث بنتا ہے لہٰذا زیادہ نمک والے کھانوں سے پرہیز کرنا چاہئیے۔

اجزاء:

نیم گرم پانی پائو کپ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کاٹن بالز

ترکیب:

ایک پیالے میں نمک اور نیم گرم پانی ملا لیں۔
نیم گرم نمکین پانی میں کاٹن بال بھگو کرآنکھوں کے پپوٹوں پر رکھیں ۔تھوڑی دیر کے لئے رکھیں پھر ہٹا دیں۔اس کے لئے صاف روئی استعمال کریں تاکہ جراثیم سے محفوظ رہ سکیں۔یہ عمل 1 ہفتے تک روزانہ رات کو سونے سے پہلے کریں۔


آنکھوں کی سوجن سے نجات حاصل کرنے کے گھریلو ٹوٹکے جانئے آنکھوں کی سوجن سے نجات حاصل کرنے کے گھریلو ٹوٹکے جانئے Reviewed by Raaztv on October 24, 2020 Rating: 5

ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری

October 19, 2020


 






پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک کو مشروط بحال کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ٹک ٹاک کو مشروط بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، ٹک ٹاک انتظامیہ یہ یقین دہانی کروائی گی کی یہ مواد دوبارہ شائع نہیں ہو گا ، جو اکاﺅنٹ ممنوعہ مواد پھیلانے میں مصروف ہیں انہیں بند کیا جائے گا ، مقامی قوانین کے مطابق اکاﺅنٹس کو چلایا جائے گا ۔

یاد رہے کہ آج سے ٹھیک دس روز قبل 9 اکتوبر کو پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور نامناسب مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عوامی شکایات کے بعد لگائی ہے۔

&nbsp ;پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو فائنل نوٹس اور جواب داخل کرانے کی مہلت دی تھی۔ ٹک ٹاک کی جانب سے شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو پابندی سے متعلق آگاہ کردیاتھا، ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیراخلاقی مواد ہٹانے اور مناسب اقدامات اٹھانے پرپابندی کے فیصلے پرنظرثانی کی جاسکتی ہے۔


ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری  ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری Reviewed by Raaztv on October 19, 2020 Rating: 5

ویڈیو سامنے آگئی، کیپٹن صفدر نے قبرکی طرف اشارہ کر کے کیا نعرے لگوائے؟جب مریم نواز مزار قائد پہنچیں

October 18, 2020

 



سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پاکستان ڈیمو کریٹک 

موومنٹ کے جلسے میں شرکت کے لیے کراچی میں موجود ہیں اور انہوں نے مزار 

قائد پر حاضری دی ہے ،اس موقع پر کیپٹن صفدر نےبانی پاکستان کی قبر کے 

احاطے میں کھڑے ہو کر شدید نعرے بازی کی ۔

مائیکر بلاگنگ  ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی خاور گھمن نے ویڈ یو شئیر کی جس میں 

مریم نواز مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں اور کار کنان کے ساتھ مزار قائد پر 

حاضری دے رہی ہیں ۔اس موقع پر کیپٹن صفدر نے لیگی کارکنوں سے نعرے بھی 

لگوائے ۔کیپٹن صفدر نے بانی پاکستان کی قبر کی طرف اشارے کر کے نعرے 

لگوائے ''ووٹ کو عزت دو ،،۔اس ویڈیو کے ساتھ خاور گھمن نے پیغام لکھا کہ 

''خدا کے لیے !یہاں لوگ بانی پاکستان کو عزت دینے آتے  ہیں ،خدا ہمارے ملک 


پر رحم  کرے ،،۔

ویڈیو سامنے آگئی، کیپٹن صفدر نے قبرکی طرف اشارہ کر کے کیا نعرے لگوائے؟جب مریم نواز مزار قائد پہنچیں ویڈیو سامنے آگئی، کیپٹن صفدر نے قبرکی طرف اشارہ کر کے کیا نعرے لگوائے؟جب مریم نواز مزار قائد پہنچیں Reviewed by Raaztv on October 18, 2020 Rating: 5

اجتماعی زیادتی، سینیٹ کمیٹی کا نوٹس

September 10, 2020




وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ لاہور 
میں موٹروے پر ہولناک واقعے سے متعلق فوری رپورٹ 

طلب کی ہے، ایف آئی آر کی کاپی اور مقدمے میں پروگریس 
رپورٹ وزارت کے پاس ہے

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے گجرپورہ میں 

خاتون سے اجتماعی زیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور 

واقعے کے حوالے سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب سینیٹ داخلہ کمیٹی نے بھی موٹروے کے 

قریب خاتون سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا، سینیٹ 
کمیٹی نے وزارت داخلہ اور آئی جی پولیس پنجاب سے  

رپورٹ طلب کرلی ہے۔
چیئرمین سینیٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ سنگین جرم میں ملوث 

مجرموں کو جلد گرفتار کیا جائے اور مجرموں کو گرفتار 

کرکے سخت ترین سزا دی جائے۔
اجتماعی زیادتی، سینیٹ کمیٹی کا نوٹس اجتماعی زیادتی، سینیٹ کمیٹی کا نوٹس Reviewed by Raaztv on September 10, 2020 Rating: 5

Hajj Live 2020 | Makkah Live 2020 | Arafat Day Live | Masjid Al Haram LIVE | AWAZ Live

July 30, 2020

Hajj Live 2020 | Makkah Live 2020 | Arafat Day Live | Masjid Al Haram LIVE | AWAZ Live Hajj Live 2020 | Makkah Live 2020 | Arafat Day Live | Masjid Al Haram LIVE | AWAZ Live Reviewed by Raaztv on July 30, 2020 Rating: 5

آیا صوفیہ مسجد میں 86 برس بعد پہلی نماز، صدر اردگان کی خوبصورت تلاوت

July 24, 2020


 ترکی کی تاریخی جامعہ مسجد آیا صوفیہ میں آج نماز جمعہ کی ادائیگی کی گئی، 86 برس میں یہ 

پہلا موقع تھا جب اس تاریخی مسجد میں نماز ادا کی گئی۔ نماز کی ادائیگی کے وقت دنیا بھر 

کے مسلمان انتہائی جذباتی نظر آئے، مسجد کے اندر اور باہر بھی انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کو 

ملے۔

آیا صوفیہ مسجد میں 86 برس بعد پہلی نماز، صدر اردگان کی خوبصورت تلاوت آیا صوفیہ مسجد میں 86 برس بعد پہلی نماز، صدر اردگان کی خوبصورت تلاوت Reviewed by Raaztv on July 24, 2020 Rating: 5

وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہ ہو,سعودی عرب کے وہ بادشاہ جن کا آیہ صوفیہ مسجد کے سامنے سرقلم کیاگیا

July 24, 2020


قسطنطنیہ کی فتح کی علامت، سلطنت عثمانیہ کے عروج کی نشانی آیا صوفیہ  عجائب گھر سے ایک 

بار پھر مسجد میں تبدیل ہوچکی، آج 86سال بعد وہاں نماز جمعہ ادا ہونے جارہی ہے۔


آیا صوفیہ اور ترک صدر اس وقت دنیا بھر کے میڈیا کے مرکزی موضوعات بنے ہوئے 

ہیں ،مغرب اسے سلطنت عثمانیہ کی بحالی قرار دے رہا ہے جب کہ  مسجد سے جڑے کئی 

واقعات ایک بار پھرلکھے، پڑھے اور سنے جارہے ہیں۔

انہی واقعات میں یہ واقعہ بھی شامل ہے کہ  1818 آیہ صوفیہ کے بالکل سامنے  سعودی 

عرب کے شاہ عبداللہ بن سعود کا سر قلم کیا گیا تھا۔ 

بی بی سی کے مطابق سلطنت عثمانیہ کے فوجی شاہ عبداللہ بن سعود اور وہابی امام کو ایک 

زنجیر میں جکڑ کر استنبول لائے تھے۔ جب عبداللہ کا سر قلم کیا جا رہا تھا تو ایک بڑا ہجوم 

آیا صوفیہ کے باہر جشن منا رہا

تھا۔ آیا صوفیہ کے باہر عبداللہ کی سربریدہ لاش کو تین دن 

تک رکھا گیا تھا۔

سلطنت عثمانیہ کے فوجی شاہ عبداللہ بن سعود اور  کو ایک زنجیر میں جکڑ کر استنبول لائے 

تھے۔ جب عبداللہ کا سر قلم کیا جا رہا تھا تو ایک بڑا ہجوم آیا صوفیہ کے باہر جشن منا رہا 

تھا۔ آیا صوفیہ کے باہر عبداللہ کی سربریدہ لاش کو تین دن تک رکھا گیا تھا۔

سعودی عرب کے موجودہ حکمران 84 سالہ شاہ سلمان اور 34 سالہ ولی عہد شہزادہ محمد بن 

سلمان، عبداللہ بن سعود کے ہی


خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جن کا آیا صوفیہ کے سامنے 

سر قلم کیا گیا تھا۔


وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہ ہو,سعودی عرب کے وہ بادشاہ جن کا آیہ صوفیہ مسجد کے سامنے سرقلم کیاگیا وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہ ہو,سعودی عرب کے وہ بادشاہ جن کا آیہ صوفیہ مسجد کے سامنے سرقلم کیاگیا Reviewed by Raaztv on July 24, 2020 Rating: 5

ماں پر تشدد کی ویڈیو سوتیلی نند اور ساس پر سنگین الزام لگا دیا

July 22, 2020











ماں پر تشدد کی ویڈیو سوتیلی نند اور ساس پر سنگین الزام لگا دیا ماں پر تشدد کی ویڈیو سوتیلی نند اور ساس پر سنگین الزام لگا دیا Reviewed by Raaztv on July 22, 2020 Rating: 5

طاہر القادری کی عیسائی پادری کے سامنے جھکنے والی تصویر اصلی ہے یا نقلی؟ثبوتوں کیساتھ سچائی سامنے آگئی ،معاملہ ہی ختم ہوگیا

July 18, 2020





 گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی 

جوہزاروں مرتبہ دیکھی جا چکی ہے، فیس بک پر شیئر ہونے

 والی تصویر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے معروف 

مذہبی رہنما عیسائی پادری کے سامنے جھکے ہوئے ہیں، یہ 

تصویر جعلی ہے، کیونکہ اس تصویر کو ایڈٹ کیا گیا ہے۔ 

دراصل یہ تصویر 2008ء میں سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت 

ایڈنبرا میں ایک چرچ میں لی گئی ہے۔فرانسیسی خبر رساں 

ادارے  کے مطابق 23 جون 2020ء کو فیس بک پر یہ تصویر 

شیئر کی گئی ، جسے اب تک 22 ہزار سے زائد مرتبہ شیئر کیا 

جا چکا ہے، اس تصویر میں نظر آنے والے پاکستان کے 

معروف عالم دین ڈاکٹر طاہر القادری ہے۔خبر رساں ادارے کے 

مطابق اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’کیا ایک عالم کو

 یہ زیب دیتا ہے کہ وہ ایک پادری کے سامنے جھکے‘‘۔ اس

 تصویر کا سکرین شاٹ نیچے دکھایا گیا ہے۔ اسے ہزاروں مرتبہ


شیئر کیا گیا ہے، ہماری تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ یہ تصویر 

جعلی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گوگل پر 

تصویر سرچ کی گئی، جس میں پتہ چلا کہ یہ تصویر نقلی ہے، 

کیونکہ اصل تصویر جو حاصل کی گئی میں اس ڈاکٹر طاہر 

القادری کی جگہ ایک عیسائی چرچ میں پادری کے سامنے بیٹھا

 ہوا ہے۔ یہ تصویر اکتوبر 2008ء کی ہے۔ ان دونوں تصویروں

 کا سکرین شاٹ نیچے دکھایا گیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق اس 

تصویر کو پاکستان کے معروف عالم ڈاکٹر طاہر القادری کی 

مرکزی جماعت تحریک منہاج القرآن کی ویب سائٹ پر بھی اپ 

لوڈ کیا گیا تھا جہاں پر لکھا تھا کہ یہ تصویر بے بنیاد اور جعلی 

ہے۔



طاہر القادری کی عیسائی پادری کے سامنے جھکنے والی تصویر اصلی ہے یا نقلی؟ثبوتوں کیساتھ سچائی سامنے آگئی ،معاملہ ہی ختم ہوگیا طاہر القادری کی عیسائی پادری کے سامنے جھکنے والی تصویر اصلی ہے یا نقلی؟ثبوتوں کیساتھ سچائی سامنے آگئی ،معاملہ ہی ختم ہوگیا Reviewed by Raaztv on July 18, 2020 Rating: 5

تیزابیت سے چھٹکارا پانا ہے تو ان 7غذاؤں کا استعمال کریں اور اس سے چھٹکارا پائیں

July 15, 2020




ایسڈٹی  یعنی تیزابیت دنیابھرمیں ہونے والاایک اہم مسئلہ ہے۔

لوگوں کی اکثریت اس مسئلہ کے پیش نظربے حد پریشان 

نظرآتی ہے۔صحت مند طرززندگی کے حصول کے لئے 

بہترغذاکااستعمال بہت ضروری ہے۔ایسی غذائیں جن میں ایسڈ 

کی مقدارزیادہ ہوتی ہے انھیں کھانے کے بعدایسڈٹی کی شکایت 

ہونے کااندیشہ رہتاہے۔عموماً وہ افراد جن کی غذائی نالی 

کمزور 

یعنی عضلاتی نالی جوحلق سے پیٹ تک جاتی ہے۔ اس میں 

مقعد 

کوبند کرنے والاپٹھاہوتاہے جس کے سکڑنے سے غذائی نالی 

کاخارجی راستہ بند ہوجاتاہے۔اس سے ایسڈٹی کی شکایت ہوتی 

ہے جس کے باعث گیسٹروکامرض لاحق ہونے کاخطرہ رہتاہے۔

اگرغذاکاصحیح انتخاب کیاجائے تو تیزابیت سے بچاجاسکتاہے۔

کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے تیزابیت کی شکایت 

کوکم کیاجاسکتاہے۔گیسٹرک ایسڈ سے بچنے کے لئے ان غذاؤں 

کاروزمرہ استعمال مفید رہتاہے۔

1۔ادرک

تیزابیت میں ادرک کااستعمال بہترین ہے۔ادرک میں اینٹی 

آکسیڈنٹ اوراینٹی انفلیمنٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں۔تیزابیت 

کے ساتھ یہ سینے کی جلن ،بدہضمی اورپیٹ کے دیگرامراض 

میں بھی مفید ہے۔اگرآپ کوتیزابیت کے ساتھ ساتھ سینے میں 

جلن کی شکایت بھی ہوتوادرک کاقہوہ بناکرجب وہ روم 

ٹمپریچرپرآجائے تو پی لیں۔تازہ ادرک کاچھوٹاٹکڑاسمودھی 

،سیریل اوردیگرغذاؤں کے ساتھ لیاجاسکتا ہے۔

2۔ہرے پتوں کی سبزیاں

ہرے پتوں کی سبزیاں جیسے پالک 

،پودینا،دھنیا،میتھی،کیلے،بندگوبھی وغیرہ کو اگراپنی روزمرہ 

غذاکاحصہ بنالیاجائے تو تیزابیت کی شکایت سے 

چھٹکاراپایاجاسکتاہے۔تیزابیت کامسئلہ ہوتاہی غذاکے غلط 

استعمال کے سبب ہے ۔ اگرغذاکامتوازن استعمال کیاجائے تو 

اس 

مسئلے سے بچاجاسکتاہے۔

3۔دہی

جب بھی سینے میں جلن اورایسڈٹی کی شکایت ہوتو ایک پیالہ 

ٹھنڈادہی استعمال کریں۔دہی کھانے کے بعد آپ خود حیران رہ 

جائیں گے کہ کتنی جلدی آپ کی طبیعت میں بہتری آتی ہے۔دہی 

میں کیلایاخربوزہ شامل کرکے آپ اس کی افادیت میں مزید 

اضافہ کرسکتے ہیں۔دہی کی غذائیت مسئلہ کوختم کرکے آپ 

کوتوانائی بھی فراہم کرتی ہے۔

4۔کیلا

کیلے میں الکلائن موجود ہوتاہے اسی لئے یہ ایسڈٹی میں کارآمد 

رہتاہے۔کسی بھی ایسے مسئلے کے پیش نظرآپ ایک سے 

دوکیلے کھاسکتے ہیں۔ کیلے ذائقہ میں مزیدارہوتے ہیں اسی 

لئے 

اسے کھانامشکل نہیں ہوتا۔اس کے استعمال سے آپ کم وقت میں 

طبیعت میں کافی بہتری محسوس کریں گے۔

5۔جوکادلیہ

ناشتے میں جوکادلیہ تیزابیت کاشکارافراد کے لئے بہترین آپشن 

ہے۔اسمیں موجود فائبر اپھارہ اورواٹرریٹنشن کوکنٹرول کرنے 

میں مدد کرتاہے۔یہ پیٹ میں موجود اضافی ایسڈ کوجذب کرنے 

کی صلاحیت بھی رکھتاہے۔اس مسئلہ کے لئے کچھ 

اورفائبرسے 

لبریز غذائیں جیسے گندم اورچاول کی پروڈکٹ بھی فائدہ مند 

رہتی ہیں۔

6۔خربوزہ


خربوزہ ایک الکلائن پھل ہے۔ایسڈٹی کی شکایت میں آپ اسے 

ڈائریکٹ ٹھنڈاکرکے یااسمودھی کے طورپربھی لے سکتے ہیں۔

یہ پیٹ کے لئے نہایت مفید پھل ہے۔اس کے استعمال سے منٹوں 

میں آرام آتاہے۔گرمی میں ہونے والی پانی کی کمی 

کودورکرکے 

پیٹ کوصحت مند رکھتاہے۔

7۔چیونگم

چیونگم چبانے سے چند ہی سیکنڈو ں میں آپ محسوس کریں 

گے کہ ایسڈٹی کی علامات میں کمی واقع ہوئی ہے۔چیونگم سے 

سلیواکی پیداوارمیں اضافہ ہوتاہے جس کی وجہ سے تیزابیت 

میں کمی واقع ہوتی ہے۔یہ نہایت سستااورکارآمد طریقہ ہے۔

جسے آسانی سے استعمال کیاجاسکتاہے۔


تیزابیت سے چھٹکارا پانا ہے تو ان 7غذاؤں کا استعمال کریں اور اس سے چھٹکارا پائیں تیزابیت سے چھٹکارا پانا ہے تو ان 7غذاؤں کا استعمال کریں اور اس سے چھٹکارا پائیں Reviewed by Raaztv on July 15, 2020 Rating: 5

فالج کی 4خاموش علامات اور ان کا علاج جانئیے

July 12, 2020





فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا کوئی حصہ مفلوج ہوجاتا ہے اور مناسب علاج بروقت مل جائے تو اس کے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے تاہم اکثر لوگ اس جان لیوا مرض کی علامات کو دیگر طبی مسائل سمجھ لیتے ہیں اور علاج میں تاخیر ہوجاتی ہے جس کے باعث یہ بیماری مزید پیچیدہ ہوجاتی ہے۔

فالج کا دورہ پڑنے کے بعد ہر گزرتے منٹ میں آپ کا دماغ 19 لاکھ خلیات سے محروم ہو رہا ہوتا ہے اور ایک گھنٹے تک علاج کی سہولت میسر نہ آپانے کی صورت میں دماغی عمر میں ساڑھے تین سال کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ علاج ملنے میں جتنی تاخیر ہوگی اتنا ہی بولنے میں مشکلات، یاداشت سے محرومی اور رویے میں تبدیلیوں جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ جائے گا۔فالج کو جتنا جلد پکڑلیا جائے اتنا ہی اس کا علاج زیادہ موثر طریقے سے ہوپاتا ہے اور دماغ کو ہونے والا نقصان اتنا ہی کم ہوتا ہے۔

فالج کی دو اقسام ہے ایک میں خون کی رگیں بلاک ہوجانے کے نتیجے میں دماغ کو خون کی فراہمی میں کمی ہوتی ہے، دوسری قسم ایسی ہوتی ہے جس میں کسی خون کی شریان سے دماغ میں خون خارج ہونے لگتا ہے۔ ان دونوں اقسام کے فالج کی علامات یکساں ہوتی ہیں اور ہر فرد کے لیے ان سے واقفیت ضروری ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فالج کی یہ انتباہی نشانیاں اصل دورہ پڑنے سے ایک ہفتہ قبل ہی سامنے آنے لگتی ہیں۔

بولنے میں مشکلات

کچھ ادویات جیسے درد کش گولیوں کے استعمال کے بعد بولنے میں ہکلاہٹ یا مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور لوگ سوچتے ہیں یہ ان کی دوا کا اثر ہے مگر یہ فالج کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اگر اس سے پہلے یہی دوا استعمال کرنے پر آپ کو کسی قسم کے سائیڈ ایفیکٹ کا سامنا نہ ہوا تو پھر یہ فالج کی ایک علامت ہوسکتا ہے او رآپ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے رابطہ کرنا چاہئے۔

سوچنے میں مشکل پیش آنا

جب لوگوں کو درست الفاظ کے انتخاب یا کسی چیز کے بارے میں پوری توجہ سے سوچنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے تو اکثر وہ اسے تھکن کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔ مگر اچانک دماغی صلاحیتوں میں کمی فالج کی عام علامت میں سے ایک ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ایک لمحے کے لیے تو سوچنے میں مشکل کا سامنا کسی بھی فرد کو ہوسکتا ہے مگر اس کا دورانیہ اگر بڑھ جائے تو یہ باعث تشویش ہے۔ ان کے بقول کئی بار تو مریضوں کو یہ اندازہ ہی نہیں ہوتا کیا چیز غلط ہے کیونکہ ان کا دماغ کام نہیں کررہا ہوتا اور ان کے سوچنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

ایک کی جگہ دو چیزوں کا نظر آنا

بنیائی کے مسائل جیسے کوئی ایک چیز دو نظر آنا، دھندلا پن یا کسی ایک آنکھ کی بنیائی سے محرومی فالج کی علامات ہوسکتے ہیں مگر بیشتر افراد ان علامات کو بڑھاپے یا تھکاوٹ کا نتیجہ سمجھ لیتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق تھکاوٹ یا بہت زیادہ مطالعے ایک چیز دو نظر آنا بالکل ممکن نہیں، درحقیقت خون کی ایک بلاک شریان آنکھوں کو درکار آکسیجن کی مقدار کو کم کردیتی ہے جس کے نتیجے میں بنیائی کے مسائل کا باعث بنتے ہیں اور اس دوران فالج کی دیگر علامات بھی ظاہر نہیں ہوتیں۔

ہاتھ پیروں کا سن ہوجانا

اگر آپ دوپہر کو کچھ دیر کی نیند لے کر اٹھتے ہیں اور آپ کے ہاتھ یا پیر سن یا بے حس ہورہے ہو تو آسانی سے تصور کیا جاسکتا ہے کہ یہ اعصاب دب جانے کا نتیجہ ہے۔ تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا ہاتھ اچانک بے حس یا کمزور ہوجائے تو یہ کیفیت چند منٹوں میں دور نہ ہو تو فوری طبی امداد کے لیے رابطہ کیا جانا چاہئے۔ ان کے بقول شریانوں میں ریڑھ کی ہڈی سے دماغ تک خون کی روانی میں کمی کے نتیجے میں جسم کا ایک حس سن یا کمزور ہو جاتا ہے۔


فالج کی 4خاموش علامات اور ان کا علاج جانئیے فالج کی 4خاموش علامات اور ان کا علاج جانئیے Reviewed by Raaztv on July 12, 2020 Rating: 5

Featured Posts

Powered by Blogger.