50 Rupay Se Ley Kar 1000 Rupay Walay Notoon Me Tabdeli.



 تحریک انصاف کی حکومت آنے اور عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی وفاقی 

کابینہ کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے جا چکے ہیں اور اب سوشل میڈیا پر یہ 

خبریں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت نے 50 روپے سے 1000 روپے تک کے 

نوٹ کا ڈیزائن تبدیل کرنے اور5000 روپے کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا 

ہے۔فیس بک، ٹوئٹر سمیت واٹس ایپ پر گردش کرنے والی خبر میں کہا جا رہا 

ہے کہ پاکستان کی نئی وفاقی حکومت پانچ ہزار کا نوٹ ختم کر رہی ہے جبکہ ایک 

ہزار،پانچ سو،پچاس اور سو کے نوٹوں کے ڈیزائن تبدیل کئے جائیں گے،یہ 

تبدیلی صارفین کی ضرورت اور ان کی سہولت کیلئے ہے۔“اس خبر پر خوب 

تبصرے بھی ہورہے ہیں اور اس اقدام کی تعریف کرنے کے علاوہ صارفین 

تنقید بھی کر رہے ہیں جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس خبر کو وفاقی وزیر خزانہ 

اسد عمر کیساتھ جوڑا جا رہا ہے تاہم حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے کیونکہ اس 

خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔پاکستان میں جھوٹی خبروں اور افواہوں کی صورت 

حال پہلے ہی خراب تھی لیکن 25جولائی کے بعد ملک میں ہونے والے عام 

انتخابات کے بعد صورت حال زیادہ سنگین ہو گئی ہے جس پر صارفین سے 

گزارش ہے کہ وہ کسی بھی خبر پر یقین کرنے اور اسے پھیلانے سے پہلے اس کی 

تصدیق کر لیں، 
50 Rupay Se Ley Kar 1000 Rupay Walay Notoon Me Tabdeli. 50 Rupay Se Ley Kar 1000 Rupay Walay Notoon Me Tabdeli. Reviewed by Raaztv on August 26, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.