Imran Khan Ka Dabang Elan

 
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کامعاملہ اقوام متحدہ میں 

اٹھائیں گے،اوآئی سی کوبیٹھ کرایک اسٹریٹجی بنانی چاہیے،م دنیا کوانہیں بتانا چاہیے 

کہ جیسے ان کوہولوکاسٹ سے تکلیف ہوتی ہے اس طرح ہمیں گستاخانہ خاکوں 

پران سے کئی گنا زیادہ تکلیف ہوتی ہے،،سینیٹ کویقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ ہم 

جلد اپنے پیروں پرکھڑے ہوجائیں گے۔ انہوں نے آج سینیٹ اجلاس میں اظہار 

خیال کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کواس معاملے پرمتفق کریں گے۔ کہ اوآئی 

اسی 

کومعاملے پرحکمت عملی بنانی چاہیے۔تمام مسلمان ممالک کومتحد ہونا چاہیے۔ گستاخانہ 

خاکوں کے خلاف سینیٹ میں قرارداد منظور کی ہے۔۔سینیٹ کی قرارداد کواقوام 

متحدہ میں پیش کریں گے۔ ہم کوشش کریں گے کہ اوآئی سی سے اس پربات 

کریں۔اوآئی سی کوبیٹھ کرایک اسٹریٹجی بنانی چاہیے۔ اگرمغربی لوگوں کوہولوکاسٹ 

سے تکلیف پہنچتی ہے۔ اسی طرح ہمیں بھی تکلیف ہوتی ہے۔مغربی ممالک 

کوگستاخانہ خاکوں سے مسلم دنیا کوتکلیف پہنچاتے ہیں۔مسلم دنیا کی یہ ناکامی ہے کہ 

ہم اس مسئلے کوحل نہیں کرسکے۔مسلم دنیا کو بتانا چاہیے کہ جیسے ان کوہولوکاسٹ 

سے تکلیف ہوتی ہے اس طرح ہمیں ان سے کئی گنا زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر2ہفتے میں پارلیمنٹ کوجواب دیا کروں گا۔ میں 

سینیٹ میں سنیٹرز کواحساس دلانے آیا ہوں کہ ہم سادگی اپنانے کی پوری کوشش 

کریں گے۔احتساب کیلئے بہترین جگہ سینٹ اور پارلیمنٹ ہوتی ہے۔۔سینیٹ اور 

پارلیمنٹ کی اہمیت بڑھائیں گے۔احتساب کے نظام کومزید مضبوط بنائیں گے۔انہوں 

نے کہا کہ ہمارے اوپر28ہزار ارب قرض ہے۔ہم قرضے قرضوں کے اوپرسود 

اتارنے کیلئے لے رہے ہیں۔ ملک میں سوا کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ عمران 

خان نے کہا کہ عوام کواحساس دلائیں گے کہ ٹیکس کاپیسا ہمارے لیے نہیں بلکہ 

عوام کیلئے ہے۔۔عمران خان نے کہا کہ پاکستانی کی معاشی حالت سب کے سامنے 

ہے۔ وہ ملک جودنیا کاچیریٹی دینے والا پانچواں ملک ہے۔وہاں لوگ ٹیکس اس لیے 

نہیں دیتے کہ ان کواحساس دلایا جائے کہ ان کے پیسے کی حفاظت کی جائے گی۔۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب کسی گھر پرقرض چڑھ جاتا ہے توہرگھر خرچے کم اور 

آمدنی بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہی کام ہم کررہے ہیں۔ٹیکس کاپیسا شاہانہ 

طرز زندگی پرخرچ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کویقین دلاتا ہوں کہ 

انشاء اللہ ہم جلد اپنے پیروں پرکھڑے ہوجائیں گے۔ملک میں سرمایہ کاری لانے 

کی پوری کوشش کریں گے۔میں سمجھتا ہوں جوقومیں مقروض ہوتی ہیں وہ اپنی 

عزت کھو بیٹھتی ہیں۔لیکن ہم پاکستان کوپیروں پرکھڑا کریں گے۔
Imran Khan Ka Dabang Elan Imran Khan Ka Dabang Elan Reviewed by Raaztv on August 27, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.