Imran Khan Nay Kitna Harch Kiya Bani gala Jany Me ?



عمران خان کی بنی گالا میں موجود رہائش گاہ سے پاک سیکرٹیریٹ کا فاصلہ 15 

کلومیٹر بنتا ہے، ہوا بازی کی زبان میں یہ فاصلہ 8 ناٹیکل میل بنتا ہے، یوں 2 طرفہ 

سفر کا کل خرچہ 25 ہزار 6 سو روپے کے قریب بنتا ہے: برطانوی نشریاتی ادارے 

کی رپورٹ میں دعویٰ بنی گالہ سے وزیراعظم ہاوس تک بذریعہ ہیلی کاپٹر سفر کے 

کل خرچ کی تفصیلات .. اسلام آباد  بنی گالہ سے وزیراعظم ہاوس تک بذریعہ ہیلی 

کاپٹر سفر کے کل خرچ کی تفصیلات سامنے آگئیں، برطانوی نشریاتی ادارے کی 

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی بنی گالا میں موجود رہائش گاہ سے 

پاک سیکرٹیریٹ کا فاصلہ 15 کلومیٹر بنتا ہے، ہوا بازی کی زبان میں یہ فاصلہ 

8 ناٹیکل میل بنتا ہے، یوں 2 طرفہ سفر کا کل خرچہ 25 ہزار 6 سو روپے کے 

قریب بنتا ہے۔  برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ 

میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دنوں بنی گالہ میں عمران خان کے ایک ہمسائے نے 

سوشل میڈیا پر وزیرِاعظم کے زیرِاستعمال ایک ہیلی کاپٹر کی ویڈیو شیئر کی جس میں 

یہ لکھا گیا کہ یہ ہیلی کاپٹر آج کل بنی گالہ وزیرِاعظم کو لانے اور لے جانے کے 

لیے آتا جاتا ہے۔  اس کے بعد گذشتہ رات وزیرِاطلاعات فواد چوہدری نے نجی ٹی 

وی چینل سے بات کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے استعمال کا دفاع کیا اور کہا کہ ‘ہیلی 

کاپٹر کا خرچ 50 سے 55 روپے فی کلومیٹر ہے۔ ‘ جہاں فواد چوہدری کے اس بیان 

پر ان کا شدید مزاق اڑایا جا رہا ہے وہیں ان کی جانب سے دیے گئے چیلنج پر جب 

ہم نے حساب کتاب کیا تو یہ سفر اتنا سستا نہیں جتنا فواد چوہدری صاحب بنا کر 

پیش کر رہے ہیں۔ ہم نے گوگل کے نقشے پر عمران خان کی بنی گالا میں موجود 

رہائش گاہ سے پاک سیکرٹیریٹ کا فاصلہ چیک کیا تو وہ 15 کلومیٹر بنتا ہے۔ ہوابازی 

کی زبان میں یہ فاصلہ 8 ناٹیکل میل بنتا ہے۔  جو ہیلی کاپٹر بنی گالا آتا جاتا ہے وہ 

آگسٹا ویسٹ لینڈ کمپنی کا ہیلی کاپٹر ہے جسے AW139 کہا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ 

کے سات ہیلی کاپٹر حکومتِ پاکستان کی ملکیت ہیں جن میں دو سویلین ہیلی کاپٹر 

وزیرِاعظم کے زیرِاستعمال رہتے ہیں۔ اس ہیلی کاپٹر کا فی ناٹیکل میل خرچ 13 ڈالر 

یعنی 1600روپے بنتا ہے۔ اسے آٹھ سے ضرب دیں تو یہ خرچ 104 ڈالر بنتا ہے 

جو پاکستانی روپوں میں 12800 روپے سے زیادہ بنتا ہے۔  یہ اعدادوشمار اپریل 

2018 کے حساب سے دستیاب ہیں جن میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 

اور جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے کو بھی مدِنظر رکھیں تو اس میں اضافہ ہی ہو 

گا کمی نہیں۔ وزیراعظم کی سکیورٹی کے حوالے سے پولیس کے ایک سینیر اہلکار نے 

بی بی سی کو بتایا پی ایم سیکریٹیریٹ سے لے کر بنی گالہ تک پولیس اہلکار تعینات 

کیے جاتے ہیں اور اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر کے راستے میں بھی اضافی نفری تعینات 

کی جاتی ہے۔  مگر ایک بات طے ہے کہ فی کلومیٹر خرچ پچپن کیا پانچ سو پچپن بھی 

نہیں بنتا۔ وزیراعظم کی آمدورفت کے لیے ہیلی کاپٹر ہیلی پوٹ سے جو کہ 

سپورٹس کمپلیکس کے قریب واقع ہے وہاں سے پرواز کرتا ہے اور بنی گالہ جاتا 

ہے بنی گالہ سے مسافروں کو لے کر وزیراعظم سیکریٹیریٹ جاتا ہے اور یوں یہ 

سفر وزیراعظم سیکریٹیریٹ سے بنی گالہ تک کا سفر نہیں بلکہ اس سے زیادہ سفر بنتا 

ہے۔ جس حساب سے اس پر اٹھنے والے اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اس میں 

مزید اخراجات عملے، فضائی حدود کے استعمال اور آنے جانے کے بھی شامل ہوں 

گے۔
Imran Khan Nay Kitna Harch Kiya Bani gala Jany Me ? Imran Khan Nay Kitna Harch Kiya Bani gala Jany Me ? Reviewed by Raaztv on August 28, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.