La Pata Shohar Ki Biwi Dosri Shadi Kar Sakti Hia?



مفتی عبدالقیوم ہزاروی سے قاضی عاقب نے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص لا پتہ ہو 

جائے کیا اس کی زوجہ دوسری جگہ شادی کر سکتی ہے؟ اگر شادی کرنا جائز ہے تو 

پہلا شوہر واپس آجائے تو کیا حکم ہے؟ جواب:جس عورت کا خاوند مفقود الخبر ہو وہ 

مالکی مسلک کے مطابق چار سال تک انتظار کر کے کسی اور جگہ حسب منشاء عقد 

نکاح کر سکتی ہے۔ احناف کافتوی آج کل اسی قول پر ہے۔ لہٰذا مذکورہ عورت کو 

مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہو کر اور اپنے خاوند کے مفقود الخبر ہونے کا ثبوت دے 

کر، دوسری شادی کا اجازت نامہ حاصل کر کے دوسری شادی کر لینی چاہیے۔ جب 

شادی کا حکم بھی معلوم ہو گیااور مجسٹریٹ کا اجازت نامہ بھی مل گیا تو پہلے شوہر 

کے واپس آنے کی صورت میں بھی کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہو گا۔ کیونکہ اس طرح 

شرعی مسئلہ کو ریاستی تحفظ حاصل ہو گا۔ یہ عورت دوسرے خاوند کی ہی بیوی رہے 

گی۔ پہلے سے کوئی تعلق نہ ہو گا۔ البتہ پہلے کے ذمے اگر حق مہر یا چار سال کا 

خرچہ واجب الادا ہے، عورت چاہے بذریعہ عدالت وصول کرے، چاہے تو معاف 

کرسکتی ہے۔
La Pata Shohar Ki Biwi Dosri Shadi Kar Sakti Hia? La Pata Shohar Ki Biwi Dosri Shadi Kar Sakti Hia? Reviewed by Raaztv on August 21, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.