Imran Khan Nay Ab Tak Kaya Kaya Kiya Janiyee.


پاکستان تحریک انصاف کے پہلے 100 دنوں میں سے آدھی مدت گزر گئی۔45دن 

گزر جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت متاثر کن کارکردگی دکھانے 

میں کامیاب رہی۔منفی پراپیگنڈے کے باوجود حکومت نے تاریخی فیصلے کر لئیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو 2 ماہ ہونے کو ہیں۔اس 

دوران جہاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی مقبولیت کے فیصلے کرکے 

عوام سے داد سمیٹی وہیں کچھ تلخ فیصلے کئیے جس پر عوامی ردعمل دیکھنے کو ملا۔تاہم 

اس دوران مخالفین بھی ذرا ذرا سی بات پرتحریک انصاف کی حکومت کو لتاڑنے میں 

مصروف رہے لیکن اس کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے دکھائی 

جانے والی کارکردگی اطمینان بخش رہی ۔منفی پراپیگنڈے کے باوجود حکومت نے 

تاریخی فیصلے بھی کئیے۔ان دنوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران 

ریلوے میں 3 نئی ٹرینیں شامل کی گئیں ، گورنر ہاوسز کو عوام کے لیے کھول دیا 

گیا۔ سرسبز پاکستان پروگرام کا اعلان کیا گیا،وزیراعظم ہاوس سمیت تمام دفاتر میں 

شکایات سیل قائم کیا گیا۔وزیر اعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا۔87 ہزار 

کنال سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا۔فیصل آباد میں بند 100 فیکٹریوں کو دوبارہ 

کھولا گیا۔کفایت شعاری کی پالیسی کا اعلان کیا گیا۔ڈیم فنڈ میں 3.5 ارب روپے کا 

اضافہ کیا گیا۔وزیر اعظم ہاوس کی مہنگی گاڑیوں کو نیلام کیا گیا۔انصاف صحت کارڈ 

کے اجرا کا اعلان کیا گیا۔50 لاکھ گھروں کے منصوبے کا اعلان کیا گیا۔ تاہم 

تحریک انصاف کی حکوت کی مکمل کارکردگی کا اندازہ لگانے کے لیے ابھی 100 روز 

مکمل ہونے کا انتظار کرنا چاہیے۔
Imran Khan Nay Ab Tak Kaya Kaya Kiya Janiyee. Imran Khan Nay Ab Tak Kaya Kaya Kiya Janiyee. Reviewed by Raaztv on October 13, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.