amir liaquat ki dusri biwi medan me aa gayi.



کراچی (ویب ڈیسک )اینکر عامر لیاقت کی دوسری شادی کی خبریں چند ماہ قبل ہر طرف پھیل گئیں تھیں جس 

کے باعث ان کی پہلی اہلیہ مبینہ طورپر بیمار بھی ہوئیں اور ہسپتال میں بھی داخل رہیں اور جس سے انہوں 

نے شادی کی تھی وہ ان کے ساتھ ہی کام کرتی تھیں تاہم اب طوبیٰ عامر لیاقت کی دوسری بیوی بن چکی ہیں 

اور اس بات کا بھی اعلان کر دیا گیاہے جبکہ چند روز قبل انہوں نے استقبالیے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر 

جاری کیں ۔عامر لیاقت کی استقبالیہ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد ان کی بیٹی دعا نے بھی سوشل میڈیا پر 

پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے رنج کا اظہار کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے والد کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے 

کہا تھا کہ آپ کی بیٹی شدید درد میں ہے ۔تاہم اس کی کچھ دیر کے بعد عامر لیاقت کی پہلی بیوی نے بھی پیغام 

جاری کیا جس میں انہوں نے ایک سکرین شاٹ شیئر کیا جس پر ایک قول درج تھا جس کا مطلب ہے کہ اکثر 

اوقات لوگ تبدیل نہیں ہوتے بلکہ ان کے چہرے پر چڑھا نقاب اتر جاتاہے ۔“تاہم اب عامر لیاقت کی 

دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر بھی میدان میں آ گئیں ہیں اور انہوں نے ٹویٹر پر دوسری شادی سے متعلق عامر 

لیاقت کا ویڈیو پیغام جاری کر دیاہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے ۔طوبیٰ نے اپنے 

پیغام کے ساتھ لکھا کہ ” افواہیں اور گوسپ عارضی ہیں لیکن ہماری شادی ہمیشہ رہنے والی ہے ۔“عامر لیاقت کا 

اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ”میں نے دوسری شادی کیا کر لی کہ پتا نہیں قیامت ہی آ گئی ہے ، کوئی شہاب ثاقب 

گر پڑے ہیں یا پتا نہیں کوئی بہت ہی بڑا طوفان آنے والا ہے ، میں اتنا کہنا چاہوں گا کہ اخبارات ، یوٹیوب 

چینلزاور دیگر ادارے جو لکھ رہے ہیں وہ بہت ظلم کر رہے ہیں ، خاص طور پر میں ڈان سے یہ امید نہیں کرتا 

تھا کہ اس وہ لکھاری بٹھا دیں گے ،کیاآپ نے مجھ سے پوچھا کہ کہانی کیاہے اور کیا آپ جانتے ہیں کہ اصل 

بات کیا ہے ، آپ کس طرح کسی کے گھر یلو معاملا ت میں مداخلت کر سکتے ہیں؟۔ بچے آج بھی میری کفالت 

میں ہیں اور وہ گھر آج بھی میری کمائی کے باعث ہی چل رہاہے ، ہم گھر کی باتیں منظر عام پر نہیں لاتے ، 

میں گھر کی باتوں پر تبصرہ کرنا بھی نہیں چاہتا۔بس یہ دیکھیں کہ ٹویٹر چل رہاہے تو کیوں چل رہاہے ، پیسے 

ہوں گے تو چل رہاہے ، بچے پڑھ رہے ہیں ، سب کچھ پر امن اور اپنی جگہ پر موجود ہے ، جو کچھ بھی آپ 

لوگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ظلم ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ڈان اور جیوز کو چاہیے کہ وہ اپنے بلاگ لکھنا 

بند کریں اور ان کو یہ نہیں پتا کہ وہ کیا لکھ رہے ہیں ، میں ٹویٹر پر آ کر جوابات نہیں دیتا کیونکہ وہ مری 

زندگی نہیں ہے ۔اس سے زیادہ میں جواب نہیں دینا چاہتا ۔میری دوسری شادی ہوئی ہے ، میں نے دوسری 

شادی نہیں کی بلکہ دوسری شادی نے مجھ سے شادی کر لی ہے ، یہ شادی ہمیشہ قائم رہے گی ، کوئی گھر تباہ 


نہیں ہو گا ، شادی کرنے کا مطلب گھر کی تباہی نہیں ہو تی ۔اس ویڈیو پر صارفین کا رد عمل بھی آنا شروع ہو 

گیاہے اور ایک حمد نامی صارف کا کہناتھا کہ میری خواہش ہے کہ عامر لیاقت تیسری شادی بھی کرے اور اللہ 

کرے کے وہ بھی جلد ہو جائے ۔اس پر خاتون صارف کا کہناتھا کہ میری بھی یہی دعا ہے ، اور تیسری بھی 

یہی ٹویٹ کرے ۔اس صارف نے تو نصیحت کرنا شروع کر دی اور کہا کہ خوش رہو آباد رہو پر زرا سوچو کہ 

کسی کا گھر برباد کر کے خوش رہ پاؤ گی ، جس نے دوسری شادی کی ہے وہ تیسری اور چھوتی بھی کر سکتا ہے ۔

اس صارف نے عامر لیاقت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ دوسروں کے گھروں کے مسائل ٹی وی پر 

حل کرتے ہیں ، آپ نے کئی فیملیز کے گھر جوڑے ہیں لیکن اپنی فیملی کے مسائل حل نہیں ہوئے آپ سے 

، اپنی خوشی کی خود غرضی کے آگے بچوں کا سوچا کہ وہ کتنے مسائل میں آجائیں گے جبکہ میں آپ کی کچھ 

نہیں لگتی لیکن پھر بھی جب سے خبر سنی ہے اس وقت سے دکھ میں ہوں کہ اتنی اچھی فیملی کو نظر لگ گئی ۔
amir liaquat ki dusri biwi medan me aa gayi. amir liaquat ki dusri biwi medan me aa gayi. Reviewed by Raaztv on November 27, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.