Doctor Shafaq Hira Ko PTV sse nikal diyaa gya.




 سینئر صحافی و کالم نگار روف کلاسرا نے انکشاف کیاہے کہ سابق وزیر ریلوے خواجہ 

سعدرفیق کی اہلیہ شفق حرا کو پی ٹی وی سے نکال دیا گیا ہے کیونکہ وہ سعد رفیق کی 

اہلیہ ہیں ۔ نجی ٹی و ی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے روف کلاسرا کا 

کہناتھاکہ مجھے ایک بات کا بہت دکھ ہوتاہے کہ اس ملک میں جو قابل لوگ ہیں 

کیونکہ وہ کسی پارٹی کے دور میں لگ گئے تھے تو ان کو سرو و نہیں کیا جا سکتا ، 

ابھی 

مجھے کوئی بتا رہا تھا کہ شفق حرا کو پی ٹی وی سے نکال دیا گیا ہے کیونکہ وہ سعد 

رفیق کی اہلیہ ہیں ۔ عمر سیف کو مبینہ طور پر عہدے سے ہٹائے جانے کے معاملے 

پر گفتگو کرتے ہوئے روف کلاسرا کاکہناتھا کہ جو شخص ایم آئی ٹی سے پڑھ کر آیا 

ہو ، ایم آئی ٹی کے گریجوایٹ کے بارے میں یہاں کسی کو کیا کچھ پتا نہیں ہے کہ 

یہ کون لوگ ہوتے ہیں ؟ یہ بہت ہی ذہین اور قابل افراد ہیں ، ان کیلئے کمپنیاں 

نوکریاں لے کر لائن میں کھڑی ہوتی ہیں ، میرا مشور ہ ہے کہ وہ ایک بار ایم آئی 

ٹی کو گوگل کر کے پڑھ لیں کہ وہ چیز کیا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ عمر سیف اور ان 

کے پی آئی ٹی بی اس وقت تین سو پراجیکٹ چلا رہاہے جن میں ہیلتھ ، پلاننگ اور 

سیکیورٹی سمیت تعلیم کے منصوبے شامل ہیں ، ڈاکٹر عمر سیف کیلئے عمران خان کے 

نئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے ، میرے خیال میں عمران خان کو نہیں پتا ہوگا 

اس بارے میں اس لیے ہماری درخواست ہے کہ وہ ان سے خود ملاقات کریں اور 

چاہے انٹرویو کر لیں ۔ اگر شہبازشریف نے دو تین اچھے کام ہوئے تھے تو ان میں 

سے عمر سیف کی تعیناتی ایک تھی ، ہمیں امید ہے کہ عمرا ن خان اس پر نوٹس 


لیں گے اور انہیں واپس بحال کریں گے ۔
Doctor Shafaq Hira Ko PTV sse nikal diyaa gya. Doctor Shafaq Hira Ko PTV sse nikal diyaa gya. Reviewed by Raaztv on November 13, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.