Ek Dafa Hazrat Essa (A) Ek Admi Kay Kareeb Se Guzray.




 ایک مرتبہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایک ایسے نوجوان کے قریب سے گزرے جو 

باغ میں پانی لگا رہا تھا،اُس نے آپ علیہ السلام سے کہا کہ بارگاہِ الٰہی میں دعا 

فرمائیے کہ اللّہ ربّ العزت اپنے عشق کا ایک ذرّہ مجھے عنائیت فرما دے۔حضرت 

عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ ایک ذرّہ تو بہت ہے تم اس کو برداشت کرنے کی 

صلاحیت نہیں رکھتے،اُس نے کہا کہ،صرف نصف ذرّہ ہی عطا فرما دے،اس پر 

حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پروردِ گارِ عالم سے دعا مانگی:یا اللّہ! ” اسے اپنے عشق 

کا نصف ذرّہ رحمت عطا فرما دے۔یہ دعا مانگنے کے بعد آپ وہاں سے تشریف لے 

گئےکچھ عرصہ بعد پھر اسی راستہ سے آپ علیہ السلام کا گزر ہُوا اور اُس جوان کے 

بارے میں دریافت کِیا تو لوگوں نے بتایا کہ وہ تو دیوانہ ہو گیا ہے اور پہاڑوں پر 

چلا گیا ہے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پروردِ گارِ عالم سے دعا مانگی: یا اللّہ! ” اُس 

جوان سےمیرا سامنا کر دے۔ ” پھر آپ علیہ السلام نے دیکھا کہ وہ جوان پہاڑ کی 

ایک چوٹی پر کھڑا ہو کر آسمان کی طرف دیکھے جا رہا ہے۔آپ علیہ السلام نے 

اُسے سلام کِیا لیکن اُس نے کوئی جواب نہ دیا۔آپ علیہ السلام نے اُس سے فرمایا 

کہ تم مجھے نہیں جانتےمیں عیسیٰ ( علیہ السلام ) ہوں۔اللّہ تعالیٰ کی طرف سے 

حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر وحی نازل ہوئی کہ” اے عیسیٰ ( علیہ السلام ) ! جس 

کے دل میں میری محبت کا نصف ذرّہ بھی موجود ہو وہ کس طرح انسانوں کی بات 

سن سکتا ہے۔مجھے قسم ہے اپنی عزت و جلال کی،اگر اسے آرے سے چیر کر دو ٹکڑے بھی کر دیا جائے تو اسے احساس تک نہ ہو گا- (مکاشفتہ القلوب باب 10 صفحہ 84) سبحان اللہ۔
Ek Dafa Hazrat Essa (A) Ek Admi Kay Kareeb Se Guzray. Ek Dafa Hazrat Essa (A) Ek Admi Kay Kareeb Se Guzray. Reviewed by Raaztv on November 18, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.