Jab Miti Sona Ban Gyi .




حضرت سلطان باہو ؒ کے زمانہ میں شور کوٹ کے قریبی

علاقے کا ایک رئیس کنگال ہوگیا۔ ایک بزرگ نے اُسے سلطان

باہوؒ کی خدمت میں حاضر ہونے کا مشورہ دیا۔ کئی میل کا سفر

طے کرنے کے بعد جب وہ شورکوٹ پہنچا تو یہ دیکھ کر اُسے

سخت رنج پہنچا کہ سلطان باہوؒ ہل چلا رہے ہیں۔  ’’ بھلا ایسا

شخص میری کیا مدد کرسکتا ہے؟ ‘‘ اتنا سوچ کر جب وہ

واپس ہونے لگا، تو حضرت باہوؒ نے اس کو آواز دی اور

واپس جانے کی وجہ پوچھی۔  رئیس نے بتایا ’’ میں آپ سے

مالی امداد حاصل کرنے آیا تھا لیکن جب آپ کا یہ حال ہے تو

میری مدد کیا کر سکتے ہیں۔‘‘ سلطان باہوؒ نے رئیس کی اس

بات پر اُسی وقت زمین سے مٹی کا ایک ڈھیلا اُٹھایا اور اُسے

زمین پردے مارا۔ اُس شخص نے نگاہ ڈالی تو حیران رہ گیا ،

زمین پر پڑے ہوئے تمام پتھر اور ڈھیلے سونے کے ہوگئے

تھے۔  سلطان باہوؒ نے فرمایا۔ ’’ جا اپنی ضرورت کے مطابق

سونا اُٹھالے۔ ‘‘۔ 
Jab Miti Sona Ban Gyi . Jab Miti Sona Ban Gyi . Reviewed by Raaztv on November 14, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.