Preparation of wedding, but what was the work done at Priyanka house before marriage?



بالی ووڈ میں اس وقت شادیوں کا سیزن جاری ہے اوراب دپیکا اور رنویر کے بعد پریانکا چوپڑا نک جونز کے 

ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جار ہی ہیں جس کی تیاری عروج پر ہیں اور اداکارہ کے گھر کو انتہائی 

خوبصورت اور رنگ برنگی برقی قمقموں کے ساتھ سجا دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا کے گھر کو 


رنگی برنگی برقی قمقوں سے سجا دیا گیاہے جبکہ دونوں کی شادی کی تقریبات کیلئے جودھ پور کے تاریخی محل ’ 

امید بھون پیلس ‘ کا انتخاب کیا گیا ہے اور اطلاعات ہیں کہ شادی کی تقریبا ت کا 29 نومبر کو مہندی اور 

سنگیت کی تقریب سے آغاز ہو جائے گا ۔بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نک جونز نے شادی 

پر رقص کیلئے پریکٹس بھی شروع کر دیے ہے جن میں دیسی گرل ، پنگا ، گالا گوڈیاں جیسے گانوں کا انتخاب کیا 

گیاہے ۔ جوڑے نے ڈانس سٹیپس سیکھنے کیلئے معروف کوریوگرافر گنیش ہیج کی خدمات حاصل کر لی ہیں جو کہ 

انہیں مہندی کی تقریبا ت کیلئے رقص کی پریکٹس کروا رہے ہیں جبکہ نک جونز اپنی ہونے والی اہلیہ پریانکا کیلئے 

ہندی میں گانا بھی گائیں گے ۔ یاد رہے کہ اداکارہ اور نک جونز نے منگنی کی خبر اگست میں اچانک عام کر کے 

ہر کسی کو حیران کر دیا تھا اور جلد ہی شادی کرنے کا بھی اعلان کر دیا تھا ۔
Preparation of wedding, but what was the work done at Priyanka house before marriage? Preparation of wedding, but what was the work done at Priyanka house before marriage? Reviewed by Raaztv on November 27, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.