Raj Pal Yadav kay matalk afsoos nak Khabar.



ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف ترین کامیڈین راج پال یادیو کو بھارتی عدالت نے چیک باونس ہونے 

کے کیس میں تین مہینے کی قید کی سزا سنا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسی کیس میں راجپال یادیو کو رواں 

برس اپریل میں بھی نئی دہلی کی ہائی کورٹ نے 6 ماہ جیل قید اور 11 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

تاہم بعد ازاں اسی عدالت نے اداکار کی ضمانت منظور کرلی تھی۔تاہم اب ہائی کورٹ نے انہیں قرض کی ادائگی 

کے لیے دیے گئے چیک کے باؤنس ہونے اور قرضدار کو قرض کی ادائگی نہ کرنے کے جرم میں راجپال یادیو 

کو 3 مہینے کے لیے جیل بھیج دیا۔ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ میں اے این آئی کا حوالہ دیا کہ عدالت نے اداکار 

کو فوری طور پر ہراست میں لے کر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔اسی کیس میں اداکار کی اہلیہ بھی نامزد تھیں، 


تاہم عدالت نے ان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں دیا۔راجپال یادیو پر الزام تھا کہ انہوں نے 2010 میں 

اپنی فلم ’اتا، پتہ، لاپتہ‘ کو بنانے کے لیے ایک شخص سے 5 کروڑ روپے قرض لیا تھا۔تاہم بعد ازاں قرض کی 

ادائگی کے لیے اداکار نے جو بینک چیک فراہم کیا، وہ باؤنس ہوگیا اور پھر قرضدار نے اداکار کو متعدد بار 

قرض ادا کرنے کا کہا، تاہم اداکار ٹالتے رہے۔
Raj Pal Yadav kay matalk afsoos nak Khabar. Raj Pal Yadav kay matalk afsoos nak Khabar. Reviewed by Raaztv on November 30, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.