Ranveer singh deepika padukone wedding Pictures





ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ گزشتہ روز اٹلی 

میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں تاہم شادی کی تقریبات آج بھی جاری 

رہیں گی لیکن ان کے مداحوں کیلئے یہاں سب سے بڑی خوشخبری یہ آئی ہے کہ 

شادی کی تصاویر آخر کار منظر عام پر آ ہی گئی ہیں جو کہ تیزی کے ساتھ سوشل 

میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر کی شادی 

کی تقریبات اٹلی کی ندی ’ کومو‘ کے کنارے پر ایک نجی تقریب میں انجام پار ہی 

ہیں تاہم ابھی تک آفیشلی کوئی بھی تصویر جاری نہیں کی گئی ہے یہ تصاویر بھارتی 

اخبارات نے اپنے ذرائع سے حاصل کی ہیں ۔یہ تصویر تقریب کے مقام کے بہت 

دور سے بنائی گئی ہیں اور ممکنہ طور پر یہ تصاویر کسی کشتی پر بیٹھے ہوئے شخص نے 

موبائل فون سے بنائی ہوئی ہے ۔ شادی کی تقریب میں صرف 40 افراد شریک 

ہیں اور وہاں پر کسی کو بھی تصویر بنانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ تقریب میں 

موبائل لانے کی بھی اجازت نہیں ہے ۔ شادی کی تقریب کیلئے انتہائی سخت 

سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ ڈرونز بھی اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں 

۔ جوڑے نے 12 نومبر کو انگوٹھی کی رسم کی جبکہ 13 نومبر کو مہندی کی تقریب کا 

انعقاد کیا گیا جس میں خوب ہلہ گلہ کیا گیا ۔ دپیکا پڈوکون نے اپنی شادی کیلئے سبایا 

ساشی مکھرجی کے بنائے ہوئے ملبوسات زیب تن کیے ۔





ویڈیو دیکھیں:

Ranveer singh deepika padukone wedding Pictures Ranveer singh deepika padukone wedding Pictures Reviewed by Raaztv on November 15, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.