کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واڈا نے خاتون اینکر سے شادی کرلی،
صحافی عون شیرازی کا دعویٰ ہے کہ حکمران جماعت کے رہنما نے نجی ٹی وی چینل کی معروف خاتون اینکر
پرسن سعدیہ افضال سے شادی کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے
کراچی سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی فیصل واڈا کی جانب سے معروف خاتون اینکر سے شادیکر لیے
جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واڈا نے نجی ٹی وی چینل کی معروف خاتون اینکر سعدیہ افضال سے
شادی کرلی ہے۔ فیصل واڈا پہلے سے شادی شدہ ہیں، جبکہ یہ ان کی دوسری شادی ہے۔ اس حوالے سے
معروف صحافی سید عون شیرازی کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس کے بعد فیصل واڈا کی دوسری شادی سے
متعلق بحث چھڑ گئی۔ ایک ٹوئٹ میں عون شیرازی نے دعویٰ کیا ہے کہ “”اور پھر تحریک انصاف کے وفاقی
وزیر فیصل ووڈا بھی ایک اینکرنی کو بیاہ لائے”۔ جبکہ دوسرے ٹوئٹ میں عون شیرازی نے باقاعدہ نام لے کر
بتایا کہ اینکر پرسن سعدیہ افضال نے فیصل واڈا کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال نہ تو
فیصل واڈا، نہ ہی سعدیہ افضال کی جانب سے کسی قسم کی تردید یا تصدیق کی گئی ہے۔
Amir Liqaut kay bad tehreek e insaf kay rehnuma nay shadi kar li | Raaztv
Reviewed by Raaztv
on
December 25, 2018
Rating:
No comments: