Bachoon ki Moojin Lag Gyi | Raaztv



لاہور (نیوزڈیسک) تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا، پنجاب میں سردی کی شدت 

میں اضافے کے باعث صوبائی محکمہ تعلیم نے تعطیلات میں 6 جنوری تک اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طالب علموں کو خوشخبری سنا 

دئی گئی ہے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ پنجاب میں سردی 

کی شدت میں اضافے کے باعث صوبائی محکمہ تعلیم نے تعطیلات میں 6 جنوری تک اضافہ کردیا ہے۔ اس 

حوالے سے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے بتایا ہے کہ سردی اور دھند کی بنا پر موسمِ سرما کی تعطیلات کا دورانیہ 

بڑھا 

دیا ہے۔ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب پنجاب بھر کے سرکاری و نجی 

سکول یکم جنوری کی بجائے 7جنوری کو کھلیں گے۔ صوبائی وزیر مراد راس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد 

ننھے طلبا ء و طالبات کو شدید موسمی حالات کی بنا پر متوقع بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ یہ اقدام ننھے 



طالبعلموں کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے۔ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد 

راس کا کہنا ہے کہ والدین اپنے ننھے بچوں کی صحت کی حفاظت پر بھرپور توجہ دیں۔ واضح رہے کہ اس سے 

قبل تعلیمی اداروں کو موسم سرما کی تعطیلات 24 سے 31 دسمبر تک کیلئے دی گئی تھیں۔ تاہم اب سردی کی 

شدت میں اضافے کے باعث تعطیلات کے دورانیہ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
Bachoon ki Moojin Lag Gyi | Raaztv Bachoon ki Moojin Lag Gyi  | Raaztv Reviewed by Raaztv on December 31, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.