نئی دہلی (نیوزڈیسک) : بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت، جو اکثر پاکستان مخالف بیانات دینے اور گیدڑ
بھبھکیوں میں مصروف رہتے ہیں، نے اپنی فوج کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے
بھارتی آرمی جوانوں کے کمزور اور بزدل ہونے کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل
بپن راوت نے کہا کہ فوجی جنگ زدہ علاقوں میں جانے سے کتراتے ہیں اور بیماری کا ڈھونگ رچا کر آرمی
کوارٹرز یا گھروں میں ہی قیام کرنے کوترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں کے اس رویے سے بھارتی
فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے اور فوجی جوانوں کا مورال بھی کم ہورہا ہے۔ اس معاملے پر بات کرتے
ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت خود بھی بے بس دکھائی دئے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں سرجیکل
اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ بھی جنرل بپن راوت نے ہی کیا تھا جو بعد میں جھوٹا قرار دے دیا گیا اور اس معاملے
پر بھارت کو پوری دنیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ شرمندگی ابھی کم بھی نہیں ہوئی تھی کہ
بھارتی آرمی چیف نے ایک اور بڑھک مار دی تھی۔ گذشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں کشمیر اور لائن
آف کنٹرول کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ڈرونز کے
استعمال پر امریکہ اور اسرائیل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ڈرونز کے استعمال سے بہترین نتائج
حاصل کیے جبکہ اسرائیل بھی دہشتگردوں کی مزاحمت ڈرونز سے کنٹرول کرتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف نے اپنی
حکومت کو پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار یعنی پراپیگنڈے میں بھی تیزی لانے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہا
کہ پاکستان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانا ہوں گی اور سائبر حملے بھی کرنا ہوں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی
آرمی چیف جنرل بپن راوت اکثر ہی اپنے بیانات میں پاکستان کے خلاف زہر اُگلتے رہتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل
اپنے ایک بیان میں جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت
ہے، لیکن وقت نہیں بتا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان وہی کررہا ہے جو کرتا آیا ہے، پاکستان کو درد محسوس
کروانےکا وقت آگیا ہے۔جنرل بپن راوت نے کہا کہ ہم اپنی اگلی کارروائی کی تفصیلات بتا نہیں سکتے، بھارتی
فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائزہوتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کو ان کے جھوٹے دعووں اور بڑھکوں کی وجہ
سے خاصی تنقید کا سامنا رہتا ہے لیکن وہ پھر بھی اپنی روایتی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آتے۔
Bharti fauj kay jawan border par jane se katrany lagye.
Reviewed by Raaztv
on
December 20, 2018
Rating:
No comments: