Bushra Bibi really got to the first lady .. How did Reham Khan dismiss?




اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) بشریٰ بی بی واقعی خاتون اول نکلیں ۔۔ریحام خان کو کیسے پچھاڑ کر رکھ دیا ؟ 

عمران خان جان کر خوشی سے جھوم اٹھیں گے ۔۔پاکستان کے لیے سال 2018اپنی تمام تر سنسنی خیزی اور 


جوش و جذبے کے بعد اختتام پذیر ہونے جا رہا ہے جس نے پاکستانی لوگوں کو بہت سی اچھی اور بری یادیں 

دیں ۔گزشتہ سالوں کی طرح انٹرنیٹ سرچ جائنٹ گوگل نے اس سال بھی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ 

کی جانے والی شخصیات کی فہرست فراہم کردی ہے جس میں حیران کن طور پر خاتون اول بشریٰ بی بی نے 

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ گوگل کی جانب سے جاری فہرست کے 

مطابق رواں سال پاکستانیوں نے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ خاتون اول بشریٰ بی بی کو سرچ کیا اور اس طرح 

وہ سال 2018میں انٹرنیٹ پر پاکستان کی سب سے مشہور شخصیت قرار پائیں ۔واضح رہے کہ پاکپتن سے تعلق 

رکھنے والی بشریٰ بی بی روحانی شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں جن کے پاس ماضی میں عمران خان روحانی 

فیض حاصل کرنے جا یا کرتے تھے ۔اب خاتون اول بشریٰ بی بی ”نیا پاکستان“کی تعمیر کے لیے وزیراعظم کے 

ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کر رہی ہیں ۔
Bushra Bibi really got to the first lady .. How did Reham Khan dismiss? Bushra Bibi really got to the first lady .. How did Reham Khan dismiss? Reviewed by Raaztv on December 13, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.