Dollar high Know that the government has made a unique plan.



اسلام آباد (ویب ڈیسک) گذشتہ کاروبارہ ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ

ہوا جس کے بعد ملکی قرضوں کا حجم بھی بڑھ گیا۔ قرضوں کا حجم بڑھنے پر

1300حکومت کو کئی اقدامات کرنا ہوں گے۔ حکومت کو توانائی کے شعبے کے


ارب روپے کے گردشی قرضے اُتارنے کے لیے اثاثے بھی گروی رکھنے پڑ گئے

ہیں۔ بھاری قرض اُتارنے کے لیے کمرشل بینکوں سے مزید قرضے لئے جائیں گے۔

وفاقی حکومت نے ملک کے گردشی قرضوں سے نمٹنے کے لیے ایک انوکھا

منصوبہ بنا لیا ہے جس کے تحت بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کے

اثاثے گروی رکھ کر 200 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے۔ پاور ڈویژن کی

100دستاویز کے مطابق کمرشل بینکوں سے ڈسکوز اور جنیکوز کے اثاثوں کے

بدلے

سے 200 ارب روپے تک حاصل کئے جائیں گے جن سے گردشی قرضوں

کی ادائیگی کی جائے گی۔حکومت نے بینکوں سے 36 ارب روپے کا انتظام بھی کر

لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کا سرکلر ڈیٹ 1300 ارب روپے کی ریکارڈ سطح

تک پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر142 روپے کا ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق انٹر

760بینک میں ڈالر مہنگا ہونے سے روپے کی قدر گرنے کے باعث قرضوں میں


ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔روپے کی قدر میں کمی آئی تو ڈالر سمیت تمام غیر

ملکی کرنسیاں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ نومبر کے اختتام تک مہنگائی

میں دوگنا اضافہ ہو گیا۔ایک ہی ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 5.06 روپے کا اضافہ


ہوا۔ ہفتے کے اختتام پر سعودی ریال کی قیمت 37.06 روپے، یورو 158.17 روپے

اور برطانوی پاؤنڈ 177.85 روپے کا ہو گیا۔جبکہ اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد

گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر 139 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
Dollar high Know that the government has made a unique plan. Dollar high Know that the government has made a unique plan. Reviewed by Raaztv on December 03, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.