Honeymoon ka zamana hua purana | Raaztv



کراچی (نیوزڈیسک) :کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کا رہائشی اور نوبیاہتا جوڑا شادی کے بعد ہنی مون کی 

بجائے ایڈونچر پر نکل گیا۔منیر اور سروش کا جنون انکو بائیک پر کراچی سے سوات لے گیا۔تفصیلات کے 

مطابق 

ایڈونچر سفر پوری دنیا میں من چلوں اور نوجوانوں کا من پسند مشغلہ ہوتے ہیں۔یہی ایڈونچر پسندی نہ صرف 

نوجوان نسل کو اچھی تفریح فراہم کرتی ہے بلکہ ان میں کچھ کر دکھانے کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ تاہم ایڈونچر 

سے بھر پور یہ سفر اب پاکستانی نوجوانوں کا بھی مقبول مشغلہ بن رہے ہیں۔یہ نوجوان بائیک کے ذریعے 

پاکستان کے مختلف حصوں کو ایکسپلور کرنے نکلتے ہیں۔ایسا ہی کچھ جنون کراچی کے نوبیاہتا جوڑے پر سوار ہوا۔

نارتھ ناظم آباد کے رہائشی منیر اور سروش شادی کے بعد ہنی مون پر جانے کی استطاعت رکھنے کی باوجود 

ایڈونچر سفر پر نکل گئے۔ انہوں نے بائیک پر اپنے سفر کا آغاز کیا ۔وہ سینکڑوں کلو میٹر کا سفر طے کرکے 

سوات کی و ادیوں میں پہنچے ،انہوں نے اس سفرکے دوران خوب ہلہ گلہ کیا اور مزہ کیا۔سروش کا اس ٹرپ 



کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ تجربہ بہت شاندار رہا۔عام سفر سے مختلف تھا مگر بہت اچھا تھا۔اس سفر کے 

دوران وہ گرے پڑے سفر کی مشکلات دیکھیں لیکن اس کے باوجود ہمت نہیں ہاری۔منیر کا کہنا تھا کہ سفر 

دشوار گزار تھا لیکن پھر بھیی ہم نے اس سفر کو انجوائے کیا۔منیر اور سروش اپنا ٹرپ مکمل کر کے گھر پہنچے تو 

گھو والوں نے بھی خوب داد سے نوازا۔یوں اس نوبیاہتا جوڑے نے اس ایڈونچر ہنی مون کو ہمیشہ کے لیے 

اچھی یادوں کے طور پر محفوظ کرلیا۔
Honeymoon ka zamana hua purana | Raaztv Honeymoon ka zamana hua purana | Raaztv Reviewed by Raaztv on December 30, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.