How did Aamir Liaquat meet and how much of his husband likes to get married?



کراچی (ویب ڈیسک )معروف ٹی وی اینکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت کی سیدہ 

طوبیٰ کے ساتھ دوسری شادی کے چرچے اب تک سوشل میڈیا پر تھم نہیں سکیں اور بہت سی باتیں ایسی ہیں 

جن کے بارے میں جاننے کیلئے ان کے مداح بے چینی سے انتظار کر رہے تھے تاہم جوڑے کی جانب سے 

کسی قسم کی کوئی زائد تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم اب پہلی مرتبہ طوبیٰ منظر عام پر آ گئیں اور انہوں 

زندگی کے اہم لمحات اپنے چاہنے والوں کو بتاد یئے ہیں ۔مقامی ویب سائٹ ”پڑھ لو “ نے سیدہ طوبیٰ عامر کا 

خصوصی انٹرویو کیا جس میں ان سے سوال کیاگیا کہ آپ کی عامر لیاقت سے ملاقات کیسے ہوئی اور آپ کس 

طرح ان کی محبت میں مبتلا ہو گئیں ؟ ۔ طوبیٰ عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم جن سنگین حالات سے 

گزر رہے تھے انہیں سمجھتے ہوئے ہم ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے ، ہم اس وقت ایک دوسرے 

کا سہار ا بن گئے جب ہر چیز بکھری پڑی تھی ۔میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو عامر لیاقت میں سب سے 

زیادہ کیا چیز پسند ہے ؟، طوبیٰ عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ وہ بہت ہی مضبوط آدمی 


ہیں ،انہوں نے اکیلے ہی جدوجہد کی اور چوٹی پر پہنچے ، ان کی جدوجہد اور محنت کے بارے میں کوئی بھی نہیں 

جانتا لیکن اگر ہم اس ایک چیز کی بات کریں جو مجھے بے حد پسند آئی وہ دراصل ان کا دل ہے ، ان کے پاس 

ایک سونے کا دل ہے ، وہ بغیر کسی کو بتائے بہت سے لوگوں اور گھروں کی مدد کر رہے ہیں ، یہاں پر 

ہزاروں ایسے گھر ہیں جن کی وہ دیکھ بھال کر رہے ہیں ، وہ اپنے اوپر خرچ نہیں کرتے بلکہ ان پر کرتے ہیں 

جنہیں اس کی ضرورت ہے ۔
How did Aamir Liaquat meet and how much of his husband likes to get married? How did Aamir Liaquat meet and how much of his husband likes to get married? Reviewed by Raaztv on December 05, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.