اسلام آباد(نیو زڈیسک)سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کر دئیے ہیں۔وزارت خزانہ کے
ذرائع کے مطابق سعودی عرب پیکج کے تحت یہ دوسری قسط پاکستان کو موصول ہوئی ہے جب کہ ایک ارب
9ڈالر کی تیسری قسط جنوری کے وسط میں پاکستان کو ملے گی۔اس منتقلی سے اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر
ارب 26کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیپاکستان کو مالی بحران
سے باہر نکالنے کی بھاگ دوڑ نے کام دکھانا شروع کردیا۔پاکستان کوسعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی
مد میں دوسری قسط موصول ہوگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سعودی عرب سے دوسری قسط موصول
ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو دوسری قسط کی مد میں ایک ارب ڈالر ملے
ہیں۔سعودی عرب کی جانب سے امداد کی رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں منتقل کی گئی ہے۔ سعودی عرب
سے ایک ارب ڈالرز کی قسط موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں واضح اضافہ ہوا ہے۔واضح
رہے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو معاشی اور مالی بحران سے نکالنے کیلئے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔
جس میں سعودی عرب نے پاکستان کو ادھار تیل اور مالی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔ اسی طرح وزیراعظم
عمران خان امدادی قرض لینے کیلئے چین کا بھی دورہ کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ چین نے پاکستان کو توقعات سے
بڑھ کر امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔اسی طرح اب وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز متحدہ
عرب امارات کا بھیدورہ کیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدارتی محل آمد پر وزیراعظم عمران خان کو
گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جس کے بعد عمران خان نے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں
باہمی دلچسپی کے امور، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کا اظہار کیا گیا۔دونوں رہنماؤں
نے زیرغور معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت پر بھی اتفاق کیا۔ اسی طرح ملاقات میں دونوں
رہنماؤں نے ہرقسم کی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی یو اے ای کے
ولی عہد سے ملاقات میں دونوں ملکوں کا تربیت ، مشترکہ مشقوں اور دفاعی پیداوار میں تعاون سمیت تجارت،
سرمایہ کاری اوردیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے
کہا کہ شیخ زید بن سلطان النیہان پاکستان کے سچے دوست تھے۔ وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کیلئے متحدہ
عرب امارات کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد زید النیہان نے کہا کہ
عرب امارات علاقائی اورعالمی سطح پربرداشت کی اقدارکوفروغ دے رہا ہے۔ پاک عرب امارات تعلقات
تعاون وعزت واحترام کے مضبوط رشتے پرمبنی ہیں۔انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی قربانیاں اور کاوشیں قابل
تعریف ہیں۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورشہزادہ محمد بن زید نے 19فروری
کومشترکہ وزارتی کمیشن کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ وزارتی کمیشن کی مشترکہ صدارت پاکستان اوریو اے ای کے
وزرائے خارجہ کرینگے۔دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ زیرالتواء معاہدے جلد فائنل کرنے کیلئے اقدامات
کرینگے۔
How many billions of dollars were received from Saudi Arabia to Pakistan?
Reviewed by Raaztv
on
December 14, 2018
Rating:
No comments: