Imran Khan Ki Hadayat Par Tanhwa dar Tbkay Ko Bari HushKhabri.



آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں تبدیلی نہیں کی 

گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ہونے والے اہم فیصلوں 

سے 

متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے 

گرمیوں میں یوریا کھاد کے پلانٹ کو گیس کی سپلائی روک دی اور گیس روکنے کے ساتھ یوریا ایکسپورٹ کرنے 

کی اجازت دی گئی جس سے یوریا کی پیدوار میں کمی ہوئی اور اب ربیع کی فصل کے لیے ایک لاکھ ٹن یوریا 

کھاد برآمد کرنی پڑے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پورے ملک میں میٹرو منصوبوں کے آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا 

گیا ہے، 3 میٹروپروجیکٹس پر8 ارب روپے سبسڈی کی مد میں خرچ ہوتے ہیں، حکومت پنجاب کو 8 ارب 

روپے 3 میٹرو بسوں کو رواں رکھنے کیلئے دینا پڑتا ہے جب کہ اسلام آباد میٹرو پر 4.2 ارب روپے کی سبسڈی 

حکومت دیتی ہے تاہم پشاور کے منصوبے میں سبسڈی نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کا منصوبہ 67 ارب روپے میں مکمل ہوگا اور پشاور میں بسیں خریدی گئی ہیں لیکن لاہور میں میٹرو بسیں کرائے پر لی گئی 

ہیں تاہم میٹرو سے متعلق کوئی بھی فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزارت کیڈ کو 

ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی منظوری کابینہ نے دے دی ہے جب کہ سی ڈی اے کو وزارت داخلہ کے 

ماتحت کردیا گیا ہے، سی ڈی اے نے چند دنوں میں ہزاروں کینال زمین واگزار کرائی ہے اب سی ڈی اے 

کے آپریشن کو جاری رکھا جائے گا، 34 ہزار 460 کینال زمین کی نشاندہی ہوئی جسے کمرشل استعمال میں لایا 


جائے گا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پی ٹی وی کے بورڈ آف گورنرز کی منظوری دی گئی ہے جب کہ 

ہارون شریف کو چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں پربوجھ نہیں 

ڈالے گی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبر بھی بے بنیاد ہے، عوام کو ریلیف دینا ہمارا اولین فریضہ ہے 

تاہم معیشت بہتر ہونے سے ہی پٹرول سستا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
Imran Khan Ki Hadayat Par Tanhwa dar Tbkay Ko Bari HushKhabri. Imran Khan Ki Hadayat Par Tanhwa dar Tbkay Ko Bari HushKhabri. Reviewed by Raaztv on December 23, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.