Imran Khan Pareshan Ho gaye.



اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وزراء کی جانب سے ایک مسئلے پر مخلتف قسم کے بیابات 

سے جہاں قوم حیران ہوتی ہے وہیں وزراء کے اس عمل سے وزیراعظم عمران خان کو بھی پریشان کر دیا ہے۔

تاہم کپتان نے اب اس مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا ہے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومتی وزراء کے درمیان 

رابطوں کا فقدان ہے یا پھر ان کو میڈیا میں خبروں کی زینت بننے کا شوق ہے۔ تحریک انصاف کو جب بھی 

کوئی مشکل پیش آتی ہے تو تحریک انصاف کا کوئی بھی رہنما یا وزیر مرضی کا بیان داغ دیتا ہے۔کچھ روز قبل 

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ ایک ہی دن میں ڈالر کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ کے بعد ڈالر142 روپے کا ہوگیا جس پر معاشی ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ۔ ڈالر کے 


مہنگا ہونے پر علی زیدی نے بیان دیا کہ ڈالر ابھی مزید مہنگا ہو گا جب کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے 

کہا کہ اپوزیشن کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا۔ کرتاپور راہدری کے معاملے پر بھی وزراء کے مختلف بیانات سامنے 

آئے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسے آرمی چیف کی جھپی کا کمال قرار دیا جب کہ وزیر خارجہ نے اسے گگلی 

قرار دیا جس کے شاہ محمود قریشی پر شدید تنقید بھی کی گئی۔یکے بعد دیگرے بیانات کے بعد وزیراعظم نے 

وزراء کو ہر مسئلے پر بیان بازی سے روک دیا اور کہا کہ حکومتی وزراء اب صرف اپنی وزارت سے متعلق ہی 

بیانات دے سکیں گے اور کہا کہ حکومتی پالیسیوں پر صرف وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بیان ہی ہو گا۔

وزیراعظم نے حکومتی وزراء کو اپنی وزارتوں تک محدود رہنے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے اس سے قبل بھی 

کئی بار ایسا ہو چکا ہے کہ پاکستان میں درپیش کوئی بھی مسئلہ ہو تو اس پر حکومتی وزراء کی جانب سے مخلتف قسم 

کے بیانات آتے ہیں
Imran Khan Pareshan Ho gaye. Imran Khan Pareshan Ho gaye. Reviewed by Raaztv on December 06, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.