اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان پاکستان کو مدینہ کی طرز پر ریاست بنانے کی بات کرتے ہیں
اور اس پر تمام پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں ۔اب انہوں نے ٹوئیٹر پر نعت رسول مقبولﷺبھی
شیئر کی ہے ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے انڈونیشین خاتون
نعت خواں سبیان گمبس کی مشہور زمانہ نعت ”یا حبیب القلبی“شیئر کی اور ساتھ ہی ماشااللہ کہہ کر نعت خواہ کو
بھی سراہا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان مسلسل قوم سے اپنے خطابات میں نبی کریم ﷺکے بتائے
ہوئے رہنما اصولوں پر زندگی گزارنے کی بات کرتے ہیں ،اس حوالے سے مولانا طارق جمیل نے بھی کہا تھا
کہ میں عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ وہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے پاکستان کو ریاست مدینہ کی
طرز پر چلانے کی بات کی ۔گزشتہ روز بلوچستان کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے بھی عمران خان کا کہنا تھاکہ
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نبی ﷺ خود دار انسان تھے جنہوں نے چھوٹی سی ریاست کے باوجود دنیا
کی دو بڑی سپر پاورز کو خطوط لکھے، ہر اس انسان میں غیرت ہوتی ہے جو خود دار ہوتا ہے ، نبی ﷺ کسی کے
سامنے جھکنے والے نہیں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست میں عدل اور انصاف تھا جہاں خلفاجواب دہ
تھے اور قانون سے اوپر نہیں تھے خون کی وجہ سے خلافت نہیں گئی بلکہ میرٹ کی بنا پر خلیفہ منتخب ہوئے جو
جمہوریت کی بہترین مثال ہے۔ مسلمان جمہوریت سے شروع ہوئے لیکن اب ہم بادشاہت کی طرف چلے گئے
ہیں جبکہ مغرب بادشاہت سے شروع ہو کر جمہوریت کی طرف چلا گیا اور ترقی کرگیا۔وزیر اعظم نے مدینہ کی
ریاست کا حوالہ دیتے ہوئے کہاتھا کہ وہاں نبی ﷺ نے میثاق مدینہ کیا جس کے تحت انہوں نے اقلیتوں کو
برابر کے حقوق دیے۔انہوں نے خواتین کو آزاد کیا اور انہیں وراثتی حقوق دیے لیکن ہم آج تک پاکستان میں
عورتوں کو جائیداد میں حصہ نہیں دے سکے۔نبی کریم ﷺ کا آخری خطبہ پڑھ لیں تو اس میں وہ بات ہے جو
آج انسانی حقوق کے حوالے سے کی جارہی ہے۔
Imran Khan really showed the fact that Pakistan made the state of Madina .
Reviewed by Raaztv
on
December 08, 2018
Rating:
No comments: