India's most expensive marriage litter bill



ممبئی (ویب ڈیسک )بھارت کے امیر ترین شخص کا اعزاز رکھنے والے مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی اگلے ہفتے 

ہورہی ہے مگر اس کی تقریبات کا آغاز 8 دسمبر سے ہورہا ہے اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ یہ اس ملک کی 

تاریخ کی مہنگی ترین شادی ثابت ہونے والی ہے۔27 سالہ ایشا امبانی کی شادی 33 سالہ آنند پیرامل کی شادی 12 دسمبر کو ہوگی مگر اس کی ابتدائی تقریبات 8 اور 9 دسمبر کو اُدے پور میں ہوں گی جس کے بعد ممبئی میں 

شادی کی مرکزی تقریب ہوگی۔اور ان تقریبات کی تیاری کے لیے لگتا ہے کہ اربوں روپے خرچ کیے جاچکے 

ہیں۔جی ہاں اُدے پور میں ملکی و غیرملکی مہمانوں کو پہنچانے کے لیے 100 سے زائد چارٹرڈ طیاروں کی خدمات 

حاصل کی جاچکی ہیں۔اسی طرح جیگوار، مرسڈیز، پورشے اور بی ایم ڈبلیو جیسی سیکڑوں لگژری گاڑیوں کو 

مہمانوں کو ائیرپورٹ سے تقریبات کے مقامات پر پہنچانے کے لیے بک کیا گیا ہے۔امبانی خاندان نے پورے 

شہر میں متعدد فائیو اسٹار سہولت سے آراستہ عمارتوں کو بھی مہمانوں کی رہائش کے لیے بک کیا ہے جبکہ ایک 

کثیر المنزلہ عمارت الائنس کے ملازمین کے لیے کرائے پر لی گئی ہے جو کہ تقریبات کا انتظام سنبھالیں گے۔

تقریبات میں شریک مہمانوں کے لیے خاص طور پر ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے تاکہ وہ سرگرمیوں 

کے بارے میں جان سکیں جبکہ دنیا کی مہنگی ترین امریکی گلوکارہ بیونسے بھی شادی کی تقریب میں اپنے جوہر 

دکھائیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق چونکہ ان تقریبات میں متعدد مہمان بیرون ملک سے آئیں گے، اس لیے 

اُدے پور ائیرپورٹ پر کسٹم اور امیگریشن کاؤنٹرز بھی بنائے گئے ہیں جو کہ کچھ دن تک فعال رہیں گے۔

فوربس کے مطابق مکیش امبانی 47 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔انڈیا ٹوڈے نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا 

کہ ایشا اور آنند کو شادی کے بعد رہائش کے لیے ممبئی میں سمندر کے سامنے 50 ہزار فٹ رقبے پر محیط گھر 

تحفے میں دیا جائے گا جس کی مالیت 450 کروڑ بھارتی روپے ہے۔اس سے قبل ایشا اور آنند کی منگنی اٹلی کے 

مقام لیک کومو میں ہوئی تھی جس میں 600 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی تھی، منگنی کی تقریب میں 

امریکی موسیقار جان لیجنڈ اور بھارتی موسیقار اے آر رحمن نے پرفارم کیا تھا جبکہ بولی وڈ کی کئی نامور شخصیات 

نے نے بھی شرکت کی تھی۔منگنی کے موقع پر جو رپورٹ سامنے آئی تھیں ان کے مطابق بیونسے کو اُدے 

پور کی تقریبات پر پرفارم کرنے کے عوض 15 کروڑ بھارتی روپے دیئے جائیں گے۔شادی کے لیے زیورات 

اور ملبوسات کے لیے بھی بھارت کے مہنگے ترین ڈیزائنرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور اس کی لاگت بھی 

یقیناً کروڑوں میں ہوگی۔ایشا امبانی کی شادی کے دعوت نامے کی لاگت ہی چونکا دینے والی تھی اور ایک کارڈ 

کی قیمت 3 لاکھ بھارتی روپے یا پاکستانی ساڑھے 5 لاکھ روپے تھی۔ایشا امبانی کی شادی کا دعوت نامہ کوئی عام 

دعوت نامہ نہیں کیوں کہ اسے ایک باکس کی شکل میں تیار کیا گیا۔باکس کے کھلتے ہی سب سے پہلے اس میں 

ایک ڈائری موجود ہے، جس کے ذریعے مہمانوں کو شادی کی تقریب میں آنے کی دعوت دی گئی۔اس ڈائری 

میں ایک صفحے پر ایشا امبانی اور ان کے ہونے والے شوہر آنند پیرامل نے مہمانوں کے لیے خط بھی تحریر 

کیا۔ڈائری کے نیچے مہمانوں کے لیے ایک اور باکس رکھا گیا، جس کو کھولتے ہی چار چھوٹے چھوٹے ڈبے 

سجائے گئے ہیں، جنہیں سونے سے تیار کیا گیا ہے۔ان ڈبوں میں سونے کی مالائیں موجود ہیں۔ قیمت 3 لاکھ 

بھارتی روپے یا پاکستانی ساڑھے 5 لاکھ روپے تھی۔ایشا امبانی کی شادی کا دعوت نامہ کوئی عام دعوت نامہ نہیں 

کیوں کہ اسے ایک باکس کی شکل میں تیار کیا گیا۔باکس کے کھلتے ہی سب سے پہلے اس میں ایک ڈائری 

موجود ہے، جس کے ذریعے مہمانوں کو شادی کی تقریب میں آنے کی دعوت دی گئی۔اس ڈائری میں ایک 

صفحے پر ایشا امبانی اور ان کے ہونے والے شوہر آنند پیرامل نے مہمانوں کے لیے خط بھی تحریر کیا۔ڈائری 

کے نیچے مہمانوں کے لیے ایک اور باکس رکھا گیا، جس کو کھولتے ہی چار چھوٹے چھوٹے ڈبے سجائے گئے 

ہیں، جنہیں سونے سے تیار کیا گیا ہے۔ان ڈبوں میں سونے کی مالائیں موجود ہیں۔

India's most expensive marriage litter bill India's most expensive marriage litter bill Reviewed by Raaztv on December 09, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.