Khawaja Saad Rafique ka mustakbal khatray me | Raaztv



لاہور (نیوزڈیسک) :معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کی کرپشن کے 

حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے ریلوے 

کی اربوں روپے مالیت کی زمین کو کوڑیوں کے داموں بیچا۔انہوں نے لاہور، فیصل آباد اور قصورمیں ریلوے کی 

زمین کو پہلے کمپنیوں کو بیچا اور پھراپنے ذاتی لوگوں کے نام کی،خواجہ سعد رفیق نے یہ زمین اپنے نام کروائی اور 

کوڑیوں کے داموں بیچی۔ اور اس حوالے سے اب نیب نے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا۔واضح رہے گذشتہ روز 

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 

ریلوے خسارہ کیس کیسماعت کی۔بنچ میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل تھے۔ کہ 

نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کو عدالت کے رو برو پیش کیا گیا۔اس موقع پر ان کے وکیل کی جانب 

سے ریلوے خسارے سے متعلق آڈٹ پیرا کا جواب جمع کروا دیا گیا۔ سعد رفیق کے وکیل نے کہا کہ آڈٹ 

پیراز میں کوئی کرپشن یا بے ضابطگی نہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ لاسز تو ہوتے ہیں۔جس 

کا جواب دیتے ہوئے وکیل نے کہا کہ لاسز نہیں بلکہ یہ خسارہ 65 سال سے چلتا آ رہا ہے۔کمرہ عدالت میں 

موجود سعد رفیق نے اس موقع پر عدالت سے استدعا کی کہ وہ کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ اجازت ملنے پر سعد رفیق 

نے چیف جسٹس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے پہلے 58 ملین پینشن کی مد میں وفاقی حکومت دیتی 

تھی لیکن میرے دور میں 21 ملین ریلوے نے خود پینشن کی مد میں دئیے۔ خواجہ سعد رفیق نے چیف جسٹس 

سے کہا کہ اب تو مجھے شاباش دے دیں۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ شاباش تب ملے گی جب معاملہ حل 

ہوجائے گا۔عدالت نے سعد رفیق کے جواب پر آڈیٹر جنرل اور وفاقی حکومت کو جواب الجواب جمع کرانے کی 



ہدایت کر دی۔خیال رہے سپریم کورٹ محکمہ ریلوے میں 60 ارب کی مبینہ کرپشن کے ازخود نوٹس کی سماعت 

کر رہی ہے اور سعد رفیق پر الزام ہے کہ بطور وزیر ریلوے ان کے دور میں محکمے کو خسارے کا سامنا رہا اور 

انہوں نے مہنگے داموں ریلوے انجنز کی خریداری کی منظوری دی۔خواجہ سعد رفیق اپنے بھائی خواجہ سلمان 

رفیق سمیت پہلے ہی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈلکی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار ہیں ۔
Khawaja Saad Rafique ka mustakbal khatray me | Raaztv Khawaja Saad Rafique ka mustakbal khatray me | Raaztv Reviewed by Raaztv on December 27, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.