Pora Pakistan Ek sath khara ho gaya.



لاہور(نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے بھارتی آرمی چیف کو کرارا 

جواب دیتے ہوا کہا کہ تمہارے سیکولرازم پر ہی لعنت ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ بپن 

راوت نے کہا ہے کہہ اگر پاکستان کو انڈیا سے تعلقات کو بہتر بنانا ہے تو اسے ایک اسلامی ملک کی جگہ ایک 

سیکولر ملک ہونا پڑے گا۔بھارتی ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے والے انڈین آرمی چیف کے انٹرویو میں انھوں نے کہا 

کہ پاکستان کو اپنی اندرونی حالت دیکھنی ہو گی، پاکستان نے اپنی ریاست کو اسلامی ریاست بنا لیا ہے۔ وزیر 

اعظم عمران خان کی طرف انڈیا سے دوستی کے لیے ایک قدم کے مقابلے میں دو قدم بڑھانے کا بظاہر جواب 

دیتے ہوئے بپن راوت نے کہا کہ ہم تو کئی مرتبہ قدم بڑھا چکے ہیں۔اگر پاکستان انڈیا کے ساتھ رہنا چاہتا ہے 

تو اسے ایک سیکولر ریاست کے طور پر ڈیویلپ کرنا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ انڈیا ایک سیکولر ریاست ہے۔ ہم 

دونوں کو ایک ساتھ رہنے کے لیے ہم دونوں کو سیکولر بننا ہو گا۔ اگر وہ ہماری طرح سیکولر ہونا پسند کریں تو 

پھر میں سمجھتا ہوں کہ ہم ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اعتماد پیدا کرنے کے لیے آپ 

صرف بیانات ہی نہیں دیتے۔آپ کو کچھ کر کے دکھانا ہو گا، آپ کا قدم مثبت انداز میں سامنے آنا چاہیے۔ 

انھوں نے کہا کہ انڈیا دیکھے گا کہ کیا کارروائی کی گئی ہے ورنہ ہمارے دیش کی پالیسی بالکل واضح ہے کہ 

دہشت گردی اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔بھارتی آرمی چیف کی اس بھڑک پر پاکستان کی جانب 

سے سخت ردعمل دیا جارہا ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین ردعمل مسلم لیگ ن کے


رہنما اور رکن اسمبلی خواجہ آصف کی جانب سے دیا

گیا ہے۔
Pora Pakistan Ek sath khara ho gaya. Pora Pakistan Ek sath khara ho gaya. Reviewed by Raaztv on December 01, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.